कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بزم جوہر و انجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیر اہتمام بین مذہبی عید ملاقات تقریب و مشاعرہ کا اتوار کو انعقاد

حیدرآباد:18؍اپریل(پریس نوٹ)بزم جوہر وانجمن ریختہ گویان حیدرآباد کے زیراہتمام 19 اپریل بروز اتوار شام 6 بجے اردو ہال حمایت نگر میں بین مذہبی تقریب عید ملاقات و موضوعاتی مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ اس تقریب کی خصوصیت یہ ہوگی کہ اس میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیتیں شرکت کریں گی اور عید تہواروں کو مل جل کر منانے کی قدیم روایت کو دوبارہ عام کرنے کا پیام دیں گے۔ تقریب کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور صاحب ڈائرکٹر دائرۃ المعارف جامعہ عثمانیہ کریں گے۔ مہمانان ذی وقار کی حیثیت سے جناب طارق انصاری صدرنشین اقلیتی کمیشن تلنگانہ، جناب طاہر بن حمدان صدرنشین تلنگانہ اردو اکیڈیمی، جناب دیپک جان صدرنشین کرسچن مینارٹیزفینانس کارپوریشن، مولانا مظفر علی صوفی صاحب صدر کل ہند مجلس چشتیہ، جناب صوفی سلطان شطاری صدر بزم کشور، ڈاکٹر سجن سنگھ صاحب رکن سب کمیٹی شروہنی گردوارہ پر بندھک کمیٹی امرتسر، ڈاکٹر ین ایس رجنیش صاحب اسسٹنٹ پروفیسر انگلش گولکنڈہ ڈگری کالج، ڈاکٹر حمیرہ سعید صاحبہ وائس پرنسپل گولکنڈہ ڈگری کالج اور محترمہ جسوین جے رتھ صاحبہ سماجی جہد کار وادیبہ شرکت و مخاطب کریں گے۔ جناب سردار سلیم، جناب ارشد شرفی، ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری، جناب محبوب خاں اصغر، جناب وحیدپاشاہ قادری اور جناب لطیف الدین لطیف موضوعاتی کلام سنائیں گے۔ڈاکٹرروبینہ شبنم معتمد عمومی بزم جوہر مہمانوں کا خیر مقدم کریں گی۔ ڈاکٹر جاوید کمال اور لطیف الدین لطیف نظمائے تقریب ہوں گے۔ محترمہ ریحانہ سلطانہ اسکالر مانو ہدیہ تشکر پیش کریں گی۔ باذوق حضرات و خواتین سے بہ پابندی وقت شرکت کی خواہش کی جاتی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے