कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خانقاہ سنجریہ افتخاریہ کے زیراہتمام ماہانہ محفل قرآن خوانی وذکراللہ کا انعقاد

حیدرآباد۔14/اپریل(پریس نوٹ) باسط افتخاری مرید سلسلہ افتخاریہ کے بموجب منگل 14اپریل،25شوال المکرم 1447ھ بمقام سنجری اسٹیٹ خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد حضرت وطن چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں زیر سرپرستی سرپرست اعلیٰ خانوادئے افتخاریہ حضرت مولاناپیرزادہ مولانا سید شبیر نقشبندی افتخاری و مولانا پیر سید شہاب الدین عمر سہروردی بانی وصدر صوفی مشن کینڈا حال مقیم ٹورینٹو وارثِ سرکارِ وطنؒ و جانشین والدی مرشدی علامہ پیر چشتی سید شاہ محمد ولی اللہ حسینی افتخاری زیرنگرانی گدی نشین قدیم خانقاہِ سنجریہ افتخاریہ مولانا پیرزادہ سید خواجہ کاشف اللہ حسینی بختیار عربی افتخاری خلیفہ سوم حضرت علامہ افتخار المشائخ حضرت پیر افتخاری سید قادری محی الدین حسین سنجریؒ و مولانا پیر سید خواجہ اکبرالدین ذاکر افتخاری ہاشمی خلیفہ حضرت پیر چشتیؒ بعد نماز ظہر ماہانہ محفل قرآں خوانی دسترخوانِ ذکراللہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعد عصر زیرنگرانی قاری وحافظ عالیجناب محمد شریف صاحب محفل بردہ شریف منعقد کی گئی، بعداز قبل مغرب گدی نشین مولانا پیرزادہ کاشف اللہ حسینی ومولانا پیر خواجہ اکبرالدین ذاکرافتخاری کی زیرقیادت سلسلہ عالیہ افتخاریہ چشتیہ سنجریہ سے وابستہ مریدین،معتقدین، حفاظ و قاری کے ہمراہ بہ مزار جدامجد مولائی مرشدی کنزالعرفان حضرت سید محمد افتخار علی شاہ وطنؒ پیشکشی چادرگل ہائے عقیدت و عطر بیزی عمل میں آئی۔ بعدازاں بارگاہِ رسالت مآبؐ میں نعت وصلوۃ سلام ہدیہ تشکر پیش کیا گیا اور بارگاہِ خداوندی میں تمام عالم اسلام اور خانوادئے افتخاریہ کے مرحومین وحاضرین محفل کے لیے گدی نشین مولانا پیر زادہ سید کاشف اللہ حسینی بختیار عربی نے دعائے خیروعافیت و دعائے مغفرت فرمائی۔ محفل کا اختتام تناولِ تبرک پر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے