कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

40 روز کی جبری بندش کے بعد مسجد اقصی میں پہلے جمعہ پر ایک لاکھ فرزندانِ اسلام کی حاضری

مقبوضہ بیت المقدس:11؍اپریل:قابض صہیونی دشمن کی جانب سے نام نہاد ہنگامی حالت کے بہانے عائد کردہ 40 روزہ طویل بندش کے خاتمے کے بعد آج پہلے جمعہ کے موقع پر تقریبا ایک لاکھ نمازیوں نے قبلہ اول مسجد اقصی میں نمازِ جمعہ ادا کی۔قابض اسرائیل کی جانب سے القدس کی قدیم بستی کے داخلی راستوں اور مسجد کے دروازوں پر عائد کردہ سخت پابندیوں اور تلاشی کے نام نہاد اقدامات کے باوجود القدس اور مقبوضہ اندرونِ فلسطین سے ہزاروں فلسطینیوں نے نمازِ فجر سے ہی مسجد اقصی کی جانب رخ کرنا شروع کر دیا تھا۔نمازیوں کی آمد کے دوران قابض دشمن کی فوج نے مسجد اقصی کے صحنوں پر دھاوا بولا تاکہ شہریوں کو ہراساں کیا جا سکے اور ان کی آمد میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں، جبکہ نماز کے بعد واپسی کے وقت باب الاسباط کے قریب قابض فورسز نے ایک نوجوان کو بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔واضح رہے کہ قابض اسرائیلی افواج نے نام نہاد ایمرجنسی کا بہانہ بنا کر لگاتار 40 دنوں تک مسجد اقصی کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا اور اس دوران القدس کے رہائشیوں کو بھی وہاں نماز ادا کرنے یا مسجد کے اندر موجودگی سے سختی سے روک دیا گیا تھا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے