कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایس ڈی پی آئی SDPI ناندیڑ ٹیم کی جانب سے اتوارہ پولیس اسٹیشن میں رکنِ اسمبلی ٹی راجہ سنگھ کے خلاف تحریری شکایت درج کروائی گئی

ناندیڑ:9؍اپریل(اسحاق انصاری )شکایت کے مطابق، مورخہ 04 اپریل 2026 کو ضلع ناندیڑ کے بلولی میں رام نومی کے موقع پر ماروتی راو صاحب جادھو کی جانب سے منعقد ایک پروگرام میں ٹی راجہ سنگھ نے شرکت کی، جہاں ٹی راجہ سنگھ نے مبینہ طور پر انتہائی اشتعال انگیز اور نفرت انگیز تقریر کی۔شکایت میں کہا گیا ہے کہ ٹی راجہ سنگھ کی تقریر میں ایسے الفاظ استعمال کیے گئے جن سے مسلم کمیونٹی کی دل آزاری ہوئی اور مذہبی منافرت کو ہوا ملی۔ ٹی راجہ سنگھ نے مدارس پر نشانہ لگاتے ہوئے ان کو بلڈوز کرنے کی مانگ کی، جس سے سماج میں خوف اور بے چینی کا ماحول پیدا ہوا۔مزید یہ کہ، ٹی راجہ سنگھ نے شہید ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کے تعلق سے بھی سخت گستاخی کی، جس سے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔مزید یہ کہ ٹی راجہ سنگھ نے مختلف فرقوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنے اور قانون و امن کو متاثر کرنے والی زبان استعمال کی، جو نہ صرف اشتعال انگیز ہے بلکہ قانونی طور پر بھی قابلِ اعتراض ہے۔دستاویز میں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ فوجداری رِٹ درخواست نمبر 401 برائے سال 2026 کے تحت عدالت نے پروگرام کی اجازت مخصوص شرائط کے ساتھ دی تھی، لیکن الزام ہے کہ ان شرائط کی خلاف ورزی کی گئی۔SDPI ٹیم نے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے میں فوری طور پر ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی جائے اور بھارتیہ نیایا سنہتا کی متعلقہ دفعات کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے، ساتھ ہی پروگرام کے منتظمین کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔اس موقع پر اعجاز احمد شیخ (ریاستی خازن، SDPI مہاراشٹر)، احمد ندیم (ضلعی صدر، SDPI ناندیڑ)، سید ضیاءالدین زبیر (سیکریٹری، SDPI ناندیڑ)، شیخ نصیر، حافظ شاہرُخ علی اور دیگر اراکین موجود تھے۔اس دوران احمد ندیم (ضلعی صدر، SDPI ناندیڑ) نے کہا کہ وہ بلولی تعلقہ میں جلد از جلد ایف آئی آر درج کروانے کے لیے اقدامات کریں گے۔پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ اگر جلد کارروائی نہیں کی گئی تو SDPI ناندیڑ ٹیم احتجاج کا راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔ احمر ندیم نے آخر میں کہا کہ نفرت کے خلاف آواز اٹھانا ہی انصاف کی پہلی سیڑھی ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے