कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کمسن ابوبکر صدیق کا پہلاروزہ

گلبرگہ :19؍مارچ (پریسریلیز) رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں کم سن بچوں میں بھی عبادات کا شوق دیکھنے کو مل رہا ہے. اسی سلسلے میں گلبرگہ شہر کے سماجی خدمت گار غلام نبی کلمنی کے پوتے , سہیل احمد کلمنی کے فرزند ابوبکر صدیق ساکن اولیا چوک گلبرگہ (عمر تقریباً چھ سال ) نے پہلا روزہ رکھ کر اہلِ خانہ اور عزیز و اقارب کو خوش گوار حیرت میں ڈال دیا. ابوبکر صدیق کی اس کم عمری میں عبادت کے جذبے کو اہلِ خانہ اور رشتہ داروں نے قابلِ ستائش قرار دیا. اس موقع پر نانا اخترحسین شیخ , اہل خانہ وقریبی افراد نے ابوبکر صدیق کو تحائف پیش کیے اور اس کے حق میں نیک دعائیں بھی کی ، بزرگوں کا کہنا ہے کہ بچوں کو بچپن ہی سے دینی تعلیمات اور عبادات کی طرف راغب کرنا نہایت ضروری ہے، تاکہ ان کے اندر دین سے محبت اور عبادت کا شوق پروان چڑھے۔ ابوبکر صدیق کے اس عمل کو محلہ و خاندان کے افراد نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مبارکباد پیش کی.

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے