कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

لبنان پر اسرائیلی جارحیت، 826 شہدا اور 8 لاکھ سے زائد افراد بے گھرہوچکے

بیروت:15؍مارچ:دو مارچ سنہ 2026 سے لبنان پر شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 826 افراد شہید اور 2009 زخمی ہو چکے ہیں جبکہ 8 لاکھ 31 ہزار 882 افراد کو اپنا گھر بار چھوڑ کر نقل مکانی کرنا پڑی ہے۔ قابض اسرائیل کے طیاروں کی جانب سے لبنان کے مختلف حصوں پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے اور قابض فوج کی جانب سے کئی علاقوں کو زبردستی خالی کرنے کے لیے متواتر دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔دوسری جانب حزب اللہ نے ہفتے کے روز سرحدی قصبوں اور ٹھکانوں سمیت بالائی جلیل، مغربی جلیل، حیفا اور مقبوضہ شامی گولان کی سمت درجنوں راکٹ اور ڈرون طیارے داغے جس کے بعد وسیع علاقوں میں خطرے کے سائرن گونج اٹھے۔ لبنان پر اسرائیلی جارحیت ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب لبنانی حکام جنگ بندی (سیز فائر) تک پہنچنے کے لیے تل ابیب کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی کوششیں کر رہے ہیں۔اس تناظر میں یہ اطلاع دی گئی ہے کہ آنے والے دنوں میں دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کا دور یا تو قبرص میں ہوگا یا فرانس میں۔ قابض اسرائیل کی جانب سے ان مذاکرات کی قیادت سابق وزیر برائے تزویراتی امور رون ڈرمر کریں گے جنہیں قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے یہ ذمہ داری سونپی ہے جبکہ امریکی جانب سے صدر کے داماد جارڈ کشنر ان مذاکرات میں موجود ہوں گے۔تخمینہ لگایا جا رہا ہے کہ مذاکرات کے دوران دونوں فریق ایک ایسے سفارتی حل پر بات کریں گے جو لڑائی کو روک دے، تاہم ایک ذریعے کے مطابق قابض اسرائیل اب بھی دریائے لیطانی تک لبنانی زمین پر قبضے کے لیے بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کے آپشن کو خارج از امکان قرار نہیں دے رہا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے