कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے آغاز سے اب تک 113 ڈرونز مار گرائے: ایران

تہران:15؍مارچ:اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 28 فروری سے اس کے خلاف امریکہ اور قابض اسرائیل کی جانب سے جاری جارحیت کے آغاز سے اب تک مجموعی طور پر 113 ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔یہ تفصیلات ایرانی پاسداران انقلاب کی تعلقات عامہ کے یونٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتائی گئی ہیں جو ایران پر جاری مسلسل حملوں کے دوران تباہ کیے گئے ڈرون طیاروں سے متعلق ہے۔ بیان میں ذکر کیا گیا ہے کہ جمعہ کے روز قابض اسرائیل کے ہرمیس ماڈل کے ایک ڈرون سمیت 4 ڈرون طیارے مار گرائے گئے جس کے بعد 28 فروری سے لے کر جمعہ کی شام تک گرائے گئے ڈرون طیاروں کی کل تعداد 113 ہو گئی ہے۔اس سے قبل 10 مارچ کو پاسداران انقلاب نے اعلان کیا تھا کہ ایرانی دفاعی نظام نے 104 ڈرون طیارے مار گرائے ہیں جن میں قابض اسرائیل کے ہرمیس، ہیرون اور اوربیٹر ماڈلز جبکہ امریکہ کا ایم کیو 9 ڈرون شامل تھا۔ بیان میں اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ قابض اسرائیل کا ایک انتہائی جدید ہرمیس ڈرون بحفاظت قبضے میں لے لیا گیا ہے جسے تجزیے کے لیے ہوابازی کے ماہرین اور انجینئرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے