कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیما انجم ضلعی سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے منتخب

گلبرگہ:14/مارچ (راست )کرناٹک اسٹیٹ گراجویٹ پرائمری اسکول ٹیچرس اسوسی بنگلورو کے زیر اہتمام امسال ضلعی سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے معروف اردو گریجویٹ پرائمری معلمہ سیما انجم کے پی یس گورنمنٹ اردو ہائیر پرائمری اسکول مدینہ کالونی تعلقہ گلبرگہ نارتھ کاضلعی سطح کے بیسٹ ٹیچر ایوارڈ کے لیے انتخاب عمل میں آیا ہے۔ ان کی یہ کامیابی تعلیمی خدمات، طلبہ کی ہمہ جہت تربیت اور تدریسی میدان میں نمایاں کارکردگی کے اعتراف کے طور پر حاصل ہوئی ہے۔سیما انجم گزشتہ کئی برسوں سے محکمۂ تعلیمات عامہ میں بطور معلمہ خدمات انجام دے رہی ہیں اور اپنے اخلاص، محنت اور جدید تدریسی طریقوں کے ذریعے طلبہ میں علم دوستی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ان کی تدریسی صلاحیتوں اور تعلیمی سرگرمیوں میں فعال شرکت کی وجہ سے انہیں اس اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ یہ با وقار ایوارڈ 15مارچ صبح دس بجے بمقام ویشویشوریا بھون کورٹ روڈ گلبرگہ میں منعقد شدنی عظیم الشان ایوارڈ تقریب میں تفویض کیا جائیگا۔تعلیمی حلقوں اور ساتھی اساتذہ نے سیما انجم کو اس کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیمی میدان میں خدمات انجام دیتی رہیں گی۔
رپورٹ:واجد اختر صدیقی

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے