कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کیلئے مالی تعاون کی اپیل

مسلمان بچوں کو اسلامی تعلیم سے آراستہ کرنے کی بے مثال تحریک

حیدرآباد۔14/مارچ(پریس نوٹ)بچوں کے لئے دینی تعلیم و تربیت کا انتظام والدین کی اہم ذمہ داری ہے مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ اکثروالدین اپنے اس دینی فریضہ کو کما حقہ پورا نہیں کر پارہے ہیں۔ دوسری طرف تکلیف دہ صورت حال یہ ہے کہ عصری مدارس کے نصاب سے اسلامیات کو کلی طور پر خارج کردیا گیا ہے۔ جس کی وجہ سے مسلمانوں کی نئی نسل کا ایمان خطرہ میں ہے۔ لہٰذا یہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ ہم حالات کی سنگینی کو سمجھیں اور ایسی ٹھوس اور منظم کوشش کریں کہ ہر مسلمان بچہ اسلام کے بنیادی عقائد سے واقف ہو، اور اپنے ملّی و دینی تشخص سے روشناس ہوجائے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ عصری اسکولوں میں دینی تعلیم کا بندوبست کیا جائے، کیونکہ ملت کے نونہال کی دینی تعلیم و تربیت کا بہتر مرکز ان کی درسگاہیں ہی ہوسکتی ہیں۔
چوں کہ یہ ایک اجتماعی کام ہے۔ اس لئے اس کا تقاضہ یہ ہے کہ اس کو منظم انداز میں انجام دیا جائے۔ اسی پس منظر میں ملت کے کچھ درد مند حضرات نے 14/جولائی 2017ء کو حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کی داغ بیل ڈالی۔ یہ ادارہ ایک رجسٹرڈ ٹرسٹ ہے۔ یہ فاؤنڈیشن محترم جناب سید عظمت اللہ صاحب (سابق I.A.S)حیدرآباد کی مشہور سماجی شخصیت محترم جناب غلام یزدانی ایڈوکیٹ صاحب کی سرپرستی میں چل رہا ہے۔ مشہور این آرآئی جناب محمد باقر صاحب اور جناب محمد عبدالنعمان صاحب (ریٹائرڈ اسسٹنٹ رجسٹرار عثمانیہ یونیورسٹی)، محترمہ ڈاکٹر طلعت نصیر صاحبہ سابق پرنسپل بی ایڈکالج،جناب محمد نصیرالدین صاحب پروفیسر ریاضی،محمد فرحان صاحب ایڈوکیٹ، جناب لیاقت علی خان صاحب انجینئر،جناب محمد احمداللہ صاحب،جناب رفعت سلیم صاحب انجینئر اورجناب ساجد غوری صاحب انجینئرکے مشوروں، کاوشوں اور سرپرستی کا شب و روز عمل دخل ہے۔ حیدرآباد ایجوکیشنل فاؤنڈیشن اہل علم حضرات کا ایسا تابناک ادارہ ہے جس کی روشنی سے جہالت کی تاریکی دور ہوگی۔ ان قد آور ہستیوں کے علاوہ کئی علماء، پروفیشنلس اور اہل خیر حضرات اس کام سے جڑے ہوئے ہیں۔
الحمدللہ!تقریباً دس سال کے عرصہ میں اس ادارہ نے غیرمعمولی ترقی کی ہے۔ فی الوقت 33/اسکولوں میں فاؤنڈیشن کے دینی تعلیمی انتظام سے مجموعی اعتبار سے تقریباً 15 ہزار طلباء وطالبات مستفید ہورہے ہیں۔ فاؤنڈیشن کا منصوبہ ہے کہ ہر مسلم زیرِ انتظام اسکول میں دینی تعلیم کا بندوبست ہو اور ہر مسلمان بچہ دین سے واقف ہوجائے۔ ظاہر ہے کہ یہ ایک طویل المیعاد تعلیمی منصوبہ ہے جو بتدریج روبہ عمل لایا جاسکتا ہے۔ فاؤنڈیشن کی کوشش ہے کہ ہر سال اسکول کی تعداد میں اضافہ ہو اور اس کے لئے ضروری ہے کہ مالی وسائل اکھٹا کئے جائیں۔ ایک اسکول میں دینی تعلیم کو جاری کرانے کے لئے تقریباً سالانہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جو اہل خیر حضرات اِس کام کو وقت کی اہم ضرورت جانتے ہیں وہ ہماری مالی مدد کرکے اس کام کو آگے بڑھارہے ہیں۔ اخراجات اور مہنگائی میں اضافہ کی وجہ سے ہم معلمین کی یافت میں اضافہ کرنے سے قاصر ہیں۔ ہاں اگر ملت کے دردمند اِس ضمن میں اپنے تعاون کو بڑھائیں تو ہم ضرور اپنے مدرسین کی تنخواہ میں فوراً اضافہ کریں گے۔
ان شاء اللہ تعالیٰ اس کام میں مزید تیزی اور وسعت آئے گی اگر آپ جیسے مخیر حضرات اپنا دستِ تعاون دراز کریں۔ یہ کام چونکہ دین کی اشاعت و حفاظت سے براہ راست جڑا ہوا ہے، اس لئے ان شاء اللہ اس کام میں خرچ کرنا ثواب جاریہ ہے۔ادارہ آپ سے پُرزور اپیل کرتا ہے کہ اس کارِخیر میں ضرور حصہ لیں اور اس منفرد تحریک کو قوت بخشیں تاکہ ہماری نئی نسل اپنے دین اور ایمان پر قائم رہ سکیں۔آپ کے عطیات وزکوٰۃ کا بہترین مصرف، ثواب جاریہ اللہ کی خوشنودی اور دین اسلام کی سربلندی کے لیے فون 9000515854 پر Google Pay اور Phone Pay یا اکاؤنٹ نمبر HYDERABAD EDUCATIONAL FOUNDATION,Bank:Indian Bank Branch:Kakatiya Nagar, Hyderabad T.S.A/C No. 6575919639 IFSC Code: IDIB000K092 پر اپنا قیمتی تعاون جمع کرسکتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے