कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

گورنمنٹ ڈگری کالج گولکنڈہ میں عوامی نظم ونسق کا ترقیاتی منصوبہ

حیدرآباد۔12/مارچ(راست)تلنگانہ اسٹیٹ کمشنریٹ آف کالجیٹ ایجوکیشن کی ہدایات کے مطابق، گولکنڈہ کے سرکاری خواتین ڈگری کالج میں جاری ’پرجا پالنا پرگتی پرنالیکا‘ (عوامی نظم و نسق کا ترقیاتی منصوبہ) کے چھٹے دن، انتظامی شعبے میں ریکارڈ کی دیکھ بھال اور فائل مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی گئی۔کالج آفس کے مختلف شعبوں سے متعلق اہم فائلوں کی درجہ بندی کی گئی اور انہیں ترتیب وار طریقے سے رکھا گیا۔ انتظامی سیکشنز کے ریکارڈز کی نمبرنگ اور انڈیکسنگ کی گئی تاکہ معلومات کو آسانی سے تلاش کیا جا سکے۔ ڈیجیٹل گورننس کو مضبوط بنانے کی سمت میں ریکارڈ آرگنائزیشن کا یہ پروگرام منعقد کیا گیا۔اس موقع پر کالج کی تفویض کردہ کمیثی نے سروس ریکارڈز اور بائیو میٹرک حاضری کا معائنہ کیا۔ پرنسپل صاحبہ نے اس بات کا اظہار کیا کہ ان اقدامات سے کالج کی کارکردگی میں مزید شفافیت اور تیزی آئے گی۔ اس پروگرام میں انتظامی عملے نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے