कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو پولیس کی بڑی کارروائی: کمبھاری میں ہلدی کی فصل کے درمیان اگایا گیا 2 لاکھ 45 ہزار روپے کا گانجا ضبط، دو کسانوں کے خلاف مقدمہ درج

سيلو:13؍اکتوبر (ابرار بیگ)حکومت کی جانب سے ممنوعہ منشیات کی غیر قانونی کاشت کے خلاف سيلو پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے ایک بڑی کارروائی کو انجام دیا ہے۔ سيلو تعلقہ کے تحت آنے والے کمبھاری علاقے میں ہلدی کی فصل کے ساتھ غیر قانونی طور پر اگائے گئے گانجے کے پودے ضبط کر لیے گئے ہیں، اور اس معاملے میں دو کسانوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی پولیس انسپکٹر ارون ناگرے کی رہنمائی میں عمل میں آئی۔ سيلو پولیس اسٹیشن کی ٹیم نے 12 اکتوبر بروز پیر دوپہر ساڑھے تین بجے سے شام چھ بجے کے درمیان کمبھاری علاقے کے گٹ نمبر 121 پر چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ ملزمان جیجابھاؤ بنسی چوھان اور تلسی رام منجاجی شندے ساکنان کمبھاری و ناگٹھانہ، تحصیل سيلو نے اپنے ذاتی معاشی فائدے کے لیے کھیت میں ہلدی کی فصل کے درمیان گانجے کے پودوں کی غیر قانونی کاشت کی تھی اور ان کی پرورش کی ۔ جیجابھاؤ چوھان کے کھیت سے 1,75,000 روپے مالیت کے، 3 کلو 690 گرام وزنی گانجے کے 4 پودے ضبط کیے گئے، جن میں سے 110 گرام کا نمونہ جانچ کے لیے الگ نکال لیا گیا ہے۔ تلسی رام شندے کے کھیت سے: 70,000 روپے مالیت کے، 1 کلو 390 گرام وزنی گانجے کے 3 پودے ضبط کیے گئے، جن میں سے 60 گرام کا نمونہ فارنسک جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔دونوں مقامات سے مجموعی طور پر 5 کلو 80 گرام وزنی اور 2 لاکھ 45 ہزار روپے مالیت کے گانجے کے پودے ضبط کیے گئے ہیں۔اس معاملے میں پولیس انسپکٹر ارون بدری پرساد ناگرے کی شکایت پر سيلو پولیس اسٹیشن میں جرم نمبر 537/2026 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ 1985 (NDPS Act 1985) کی دفعات 8 (c)، 20 (b)، (ii) (b) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس انسپکٹر ناگرے کی ہدایات کے مطابق اس معاملے کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر بلبھیم راؤت کر رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے