कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قابض اسرائیل اور امریکہ کے 104 ڈرون طیارے مار گرائے: پاسدارانِ انقلاب

تہران:11؍مارچ:ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ موجودہ جنگ کے آغاز سے اب تک ملک کے مربوط قومی فضائی دفاعی نظام کے ذریعے قابض اسرائیل اور امریکہ کے 104 ڈرون طیارے مار گرائے گئے ہیں۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے وضاحت کی ہے کہ تباہ کیے گئے ان ڈرون طیاروں میں ہیرمس، ہیرون، اوربیٹر اور ایم کیو 9 جیسے جدید ترین ماڈلز شامل ہیں۔بیان میں اس بات کی جانب بھی اشارہ کیا گیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ہیرمس طرز کا ایک انتہائی جدید ڈرون طیارہ مار گرانے کے ساتھ ساتھ اسے صحیح سلامت اپنے قبضے میں لینے میں بھی کامیابی حاصل کی ہے، جسے تکنیکی معائنے اور تحقیق کے لیے ماہرین اور ایرو اسپیس انجینئرز کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پاسدارانِ انقلاب نے مزید بتایا کہ مار گرائے گئے ڈرون طیاروں میں سے 95 فیصد مہلک ہتھیاروں سے لیس تھے، جنہیں ملک کے مربوط فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ان کے مشن کی تکمیل سے قبل ہی شناخت اور تعاقب کے بعد فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔ یہ کارروائیاں غاصب صہیونی ریاست اور اس کے سرپرستوں کی جانب سے خطے میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں کی نسل کشی کی کوششوں کے خلاف بھرپور دفاعی جواب کا حصہ ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے