कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایران کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست کے قلب پر تابڑ توڑ حملے جاری

تہران:9؍مارچ:غاصب اسرائیل کے وسطی شہر ریشون لتسیون میں پیر کی علی الصبح ایرانی کلسٹرمیزائل گرنے کے نتیجے میں ایک صہیونی خاتون زخمی ہو گئی۔ یہ حملہ میزائلوں کی اس تازہ لہر کا حصہ ہے جو مجتبی خامنہ ای کو ایران کا نیا سپریم لیڈر منتخب کیے جانے کے بعد پہلی بار داغی گئی ہے۔ مجتبی خامنہ ای کو ان کے والد علی خامنہ ای کی جگہ نامزد کیا گیا ہے جو گذشتہ دنوں امریکہ اور قابض اسرائیل کی مشترکہ فضائی غارت گری میں شہید ہو گئے تھے۔صہیونی طبی ذرائع نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ تل ابیب کے جنوب میں واقع شہر ریشون لتسیون میں میزائل کے ٹکڑے گرنے سے ایک صہیونی خاتون درمیانی درجے کے زخموں سے چور ہوئی ہے۔عبرانی اخبار ہارٹز نے قابض اسرائیلی افواج کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ریشون لتسیون شہر میں ہونے والا نقصان دفاعی میزائلوں کے ٹکڑوں سے نہیں بلکہ براہ راست ایک کلسٹر بم کے گرنے سے ہوا ہے۔اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کی جانب سے شمالی اور وسطی علاقوں کی طرف داغے گئے میزائلوں کی نئی کھیپ کے پہنچنے کے بعد ریشون لتسیون میں ملبہ گرا۔ نشریاتی ادارے نے ایک ویڈیو کلپ بھی نشر کیا ہے جس میں شہر کی سڑکوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے شدید نقصان کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔دوسری جانب عبرانی چینل 12 نے بتایا کہ ایرانی میزائلوں کی حالیہ بوچھاڑ کے بعد شمالی اور وسطی مقبوضہ فلسطین کے تین مختلف مقامات پر میزائلوں کے ٹکڑے گرے ہیں۔اس سے قبل قابض اسرائیلی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ ایرانی میزائلوں کی آمد کے پیش نظر حیفہ اور عکا سمیت شمالی اور وسطی علاقوں کے وسیع حصوں میں خطرے کے سائرن گونج اٹھے تھے۔تہران کی جانب سے غاصب صہیونی ریاست پر میزائلوں کی یہ پہلی بڑی لہر ہے جو ایران کی مجلس خبرگان رہبری کی جانب سے باضابطہ طور پر مجتبی خامنہ ای کو ملک کا تیسرا سپریم لیڈر منتخب کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ ان کے والد علی خامنہ ای چند روز قبل امریکہ اور قابض اسرائیل کے ایک بزدلانہ فضائی حملے میں جان بحق ہو گئے تھے۔اتوار کی شام ایرانی مجلس خبرگان نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ارکان کی بھاری اکثریت نے آیت اللہ سید مجتبی حسینی خامنہ ای کو اسلامی جمہوریہ ایران کا تیسرا مرشد منتخب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ 28 فروری سے قابض اسرائیل اور امریکہ ایران کے خلاف مسلسل جارحیت اور سفاکیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں جس میں رہبر اعلی علی خامنہ ای اور متعدد سکیورٹی حکام سمیت سینکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تہران ان حملوں کے جواب میں مسلسل میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے قابض اسرائیل کو نشانہ بنا رہا ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے