कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

قید و بند میں جکڑے فلسطینی اسیران کی داستانِ مظلومیت، رمضان المبارک میں عبادات پر پابندی اور تشدد

تل ابیب:7؍مارچ:مرکز اطلاعاتِ اسیران نے رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کے تازہ بیانات جاری کیے ہیں، جن میں قابض اسرائیلی جیلوں کے اندر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فلسطینی اسیران کی کٹھن زندگی اور ان پر ڈھائے جانے والے انسانیت سوز مظالم پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ ان بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ قابض دشمن نے اسیران پر سخت ترین پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور انہیں مذہبی شعائر کی ادائیگی سے تقریبا مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔مرکز نے ایک پریس بیان میں وضاحت کی ہے کہ رہا ہونے والے دو اسیران خضر عبد العال اور علا السراج نے سدی تیمان ہسپتال کے قریب واقع حراستی مرکز اور النقب جیل کے اندرونی حالات کی ایک دلخراش تصویر پیش کی ہے۔ ان اسیران کے مطابق رمضان کے بابرکت مہینے میں بھی فلسطینیوں کو شدید ترین پابندیوں کا سامنا ہے اور انہیں فطری انداز میں عبادات بجا لانے سے روکا جا رہا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ نے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر فولادی پہرے بٹھا رکھے ہیں، یہاں تک کہ اسیران کو وضو کرنے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ اس سنگین صورتحال میں کئی اسیران تیمم کرنے اور انتہائی احتیاط کے ساتھ نماز ادا کرنے پر مجبور ہیں۔ وارڈز کے اندر نصب کیمروں کے ذریعے مستقل نگرانی کی جاتی ہے تاکہ اسیران کو باجماعت نماز پڑھنے یا بلند آواز میں تلاوتِ قرآن سے روکا جا سکے۔مرکز نے انکشاف کیا کہ اگر کسی قیدی کی کوئی بھی حرکت نماز کے مشابہ نظر آئے تو قابض فوج کے سرکوب یونٹس فوری طور پر بیرکوں پر دھاوا بول دیتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں اسیران پر اجتماعی سزائیں مسلط کی جاتی ہیں، ان پر وحشی کتے چھوڑے جاتے ہیں اور انہیں شدید زدوکوب کر کے سفاکیت کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔رہا ہونے والے اسیران کی شہادتوں سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ قیدیوں کو جسمانی اور نفسیاتی تشدد کے بدترین حربوں کا سامنا ہے۔ ان میں بجلی کے جھٹکے دینا، تھکا دینے والی حالتوں میں گھنٹوں بیٹھنے پر مجبور کرنا اور دن رات مسلسل تلاشیوں کے نام پر ہراساں کرنا شامل ہے۔مرکز اطلاعاتِ اسیران نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ قابض اسرائیل کی یہ تمام تر خلاف ورزیاں اور نسل کشی کی پالیسیاں فلسطینیوں کے ارادوں کو توڑنے میں ناکام رہی ہیں۔ اسیران اپنی یادوں اور انفرادی عبادات کے سہارے اب بھی عزم و استقامت کی مثال بنے ہوئے ہیں، حالانکہ وہ اس وقت قابض دشمن کی جیلوں کی تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے