कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرواز فاؤنڈیشن شولاپور کی جانب سے مثالی تنظیم ایوارڈ، تین تنظیموں کی خدمات کا اعتراف

شولاپور:14؍فروری ( راست)18 جنوری 2026 کو پرواز فاؤنڈیشن شولاپور کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایک باوقار تعلیمی، ادبی اور سماجی پروگرام میں مہاراشٹر کی تین نمایاں تنظیموں کو ان کی مثالی خدمات کے اعتراف میں “مثالی تنظیم” کے اعزاز سے نوازا گیا۔ جن تنظیموں کو اس اعزاز سے سرفراز کیا گیا ان میں ٹیم کاوش ممبئی، پزمِ غالب شولاپور اور کوشش فاؤنڈیشن چپلون شامل ہیں، جو اپنے اپنے علاقوں میں تعلیمی، ادبی، سماجی اور ثقافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔کوشش فاؤنڈیشن چپلون کے ذمہ داران انتخابی تربیت اور دیگر مصروفیات کے باعث مرکزی تقریب میں شرکت نہ کر سکے۔ چنانچہ پرواز فاؤنڈیشن کے ذمہ داران نے خصوصی طور پر چپلون پہنچ کر کوشش فاؤنڈیشن کے صدر محترم مجاہد میئر صاحب اور ان کے رفقا کو یہ اعزاز باضابطہ طور پر تفویض کیا اور ان کی بے لوث خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔اس موقع پر پرواز فاؤنڈیشن کے نائب صدر محترم خواجہ کڈپا سر نے اپنے خطاب میں پرواز فاؤنڈیشن کے بنیادی مقصد و نصب العین کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا قیام معاشرے میں تعلیمی بیداری پیدا کرنے، نوجوانوں کی رہنمائی کرنے، علمی و ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور سماجی و ثقافتی ہم آہنگی کو مستحکم بنانے کے لیے عمل میں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرواز فاؤنڈیشن مہاراشٹر بھر میں تعلیمی رہنمائی کیمپ، ادبی نشستیں، ثقافتی پروگرام اور سماجی بیداری مہمات کے ذریعے نئی نسل کی مثبت تربیت میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔پرواز فاؤنڈیشن کے صدر محترم سمیع مومن سر کی قیادت میں یہ اعزاز کوشش فاؤنڈیشن کے صدر مجاہد میئر صاحب اور ان کے رفقا کے سپرد کیا گیا۔ اس موقع پر کوشش فاؤنڈیشن کی تعلیمی، ادبی، سماجی اور ثقافتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ تنظیم چپلون اور کوکن کے علاقے میں طلبہ کی رہنمائی، اردو زبان و ادب کے فروغ، سماجی خدمت اور ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔کوشش فاؤنڈیشن چپلون کے صدر محترم جناب مجاہد میئر صاحب نے اس باوقار اعزاز کو قبول کرتے ہوئے پرواز فاؤنڈیشن شولاپور کی خدمات کو بھرپور انداز میں سراہا اور کہا کہ ایسی تنظیمیں معاشرے میں تعلیم و شعور کے فروغ کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے اپنی تنظیم کے تمام اراکین و عہدیداران کی جانب سے پرواز فاؤنڈیشن کے صدر سمیع مومن سر اور پوری ٹیم کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور اس اعزاز کو کوشش فاؤنڈیشن کے تمام کارکنان کے لیے باعثِ حوصلہ قرار دیا۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ دونوں تنظیمیں آئندہ بھی تعلیمی، ادبی اور سماجی میدان میں مشترکہ طور پر مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہیں گی۔تقریب میں خواجہ سر، سمیر شطرنجیوالے سر، انیس شیخ سر اور شاہ رخ قادری سر بھی موجود تھے جنہوں نے تینوں تنظیموں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس اقدام کو معاشرے میں مثبت سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی قرار دیا۔آخر میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ پرواز فاؤنڈیشن شولاپور، ٹیم کاوش ممبئی، پزمِ غالب شولاپور اور کوشش فاؤنڈیشن چپلون آئندہ بھی تعلیمی، ادبی، سماجی اور ثقافتی میدان میں اپنی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے معاشرے کی مثبت تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی رہیں گی۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے