कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء مکتب میں سورۂ نساء پر علمی امتحان دینی شعور کے فروغ کی ایک بامقصد کوشش

پربھنی :12؍فروری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )اقراء مکتب کے زیرِ اہتمام سورۂ نساء کے موضوع پر ایک معروضی طرز کا علمی امتحان منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی نگرانی معروف دینی معلمہ محترمہ صدیقہ ثمر صالحاتی باجی فرمائیں گی۔ یہ امتحان اقراء ہائی اسکول میں بروز جمعہ، 13 فروری کو دوپہر 3 بجے سے 4:30 بجے تک منعقد ہوگا۔اس امتحان کا مقصد طلبہ و طالبات میں قرآنی فہم، دینی شعور اور علمی دلچسپی کو فروغ دینا ہے۔ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو اول درجہ کامیابی پر انعامات سے نوازا جائے گا، تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور دیگر طلبہ بھی علمِ دین کی جانب راغب ہوں۔اس موقع پر منتظمین کا کہنا تھا:’’قرآن فہمی ہی وہ بنیاد ہے جو فرد اور معاشرے دونوں کی اصلاح کرتی ہے، اور ایسے امتحانات طلبہ کے اندر مطالعۂ قرآن کا ذوق بیدار کرتے ہیں۔‘‘امتحان میں شرکت کا دائرہ صرف طلبہ تک محدود نہیں بلکہ وہ خواتین بھی اس میں حصہ لے سکتی ہیں جو اپنے دینی علم میں اضافہ کرنا چاہتی ہوں۔ امتحان کی تیاری کے لیے نوٹس اور آڈیو مواد پہلے ہی واٹس ایپ کے ذریعے فراہم کر دیا گیا ہے۔محترمہ صدیقہ ثمر صالحاتی باجی نے اس موقع پر کہا:’’علمِ قرآن ہر عمر اور ہر طبقے کے لیے ہے، اور سیکھنے کی کوئی حد نہیں ہوتی۔‘‘واضح رہے کہ امتحان میں شرکت کے لیے فیس 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ منتظمین نے تمام طلبہ و خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بامقصد علمی سرگرمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اس موقع کو اپنی دینی و فکری تربیت کا ذریعہ بنائیں۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے