कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سوشل اردو ہائی اسکول کا ڈرائینگ امتحانات میں شاندار مظاہرہ: صد فیصد نتیجہ

آرٹ ٹیچر مظہر خان پٹھان کی فنی مہارت اور مخلصانہ رہنمائی نےطلبہ کی راہوں کو منور کر دیا

سولاپور:12؍فروری( سلطان اختر ) علم و ادب اور فنونِ لطیفہ کے مرکز، سوشل اردو ہائی اسکول نے ایک بار پھر اپنی شاندار تعلیمی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سال 2025 کے ایلیمنٹری اور انٹرمیڈیٹ ڈرائینگ گریڈ امتحانات میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی ہے۔ اسکول کے کل 58 طلبہ نے ان امتحانات میں شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہوئے مجموعی طور پر صد فیصد ( % 100 ) کامیابی درج کرائی۔امسال 11 طلبہ نے اپنی فنی پختگی کی بدولت ‘A’ گریڈ حاصل کر کے سب کو حیران کر دیا۔ 20 طلبہ نے ‘B’ گریڈ کے ساتھ اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا۔ 27 طلبہ نے ‘C’ گریڈ کے ساتھ کامیابی کی منزل پالی۔امتحانات کی درجہ بندی میں ایلیمنٹری سطح پر 26 اور انٹرمیڈیٹ سطح پر 32 طلبہ نے شرکت کی، اور تمام ہی طلبہ نے بہترین کارکردگی پیش کر کے اسکول کے وقار میں اضافہ کیا۔اس عظیم الشان کامیابی کا سہرا اسکول کے ممتاز آرٹ ٹیچر مظہر خان پٹھان کے سر جاتا ہے۔ ان کی فنی بصیرت، مسلسل رہنمائی اور طلبہ کو لکیروں اور رنگوں کے رموز سکھانے کی تڑپ نے اس نتیجے کو ممکن بنایا۔ انہوں نے ثابت کر دیا کہ اگر رہبر مخلص ہو تو منزلیں خود بخود قدم چومتی ہیں۔
اسکول کی اس شاندار کامیابی ادارے کے چیئرمین ڈاکٹر اخلاق احمد وڈوان سمیت اسکول کے صدر مدرس رسول چودھری نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہمارے طلبہ نے رنگوں کے ذریعے کامیابی کی جو تصویر بنائی ہے، وہ قابلِ فخر ہے۔” نائب صدر مدرس امتیاز شابدی، سپروائزر یاسمین شیخ میڈم اور سپروائزر الطاف کمٹھے نے بھی اساتذہ اور طلبہ کی مشترکہ محنت کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسکول کے طلبہ مستقبل میں بھی ہر سطح پر اپنی فنی اور تعلیمی برتری برقرار رکھیں گے۔
اس خبر کے عام ہوتے ہی والدین اور تعلیمی حلقوں کی جانب سے سوشل اردو ہائی اسکول کی انتظامیہ اور کامیاب طلبہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے