कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

خان اکیڈمی پر بھنی میں سی ٹی ای ٹی کی کامیاب تیاری کا سفر الوداعی تقریب کے ساتھ اختتام پذیر

پربھنی :6؍فروری (ضلع نامہ اعتبار نیوز محمد سرور شریف )چراغِ علم جب درست ہاتھوں میں جلایا جائے تو اندھیروں میں بھی راستہ دکھاتا ہے  ۔ خان اکیڈمی پر بھنی میں سی ٹی ای ٹی 2026 کے امتحان میں شرکت کرنے والے طلباء کے اعزاز میں ایک پُر وقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ستمبر 2025 سے شروع ہونے والے مسلسل تعلیمی سفر کو خراج تحسین پیش کیا گیا  ۔سی ٹی ای ٹی کی تیاری کا یہ تعلیمی سفر ستمبر میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر جناب پٹھان اشرف خان سر کی قیادت میں شروع ہوا تھا ۔  تقریباً پانچ ماہ تک اکیڈمی میں باقاعدگی اور تسلسل کے ساتھ کلاسز کا انعقاد کیا گیا ، جن کا مقصد طلباء کو نا صرف نصاب کی تکمیل کروانا بلکہ امتحانی نقطہ نظر سے مکمل طور پر تیار کرنا تھا ۔اکیڈمی کی تجربے کارفیکلٹی میں جناب شیخ لقمان سر نے انگریزی ، شیخ محبوب سر نے ریاضی، شعیب خان سر نے ہندی، اشرف خان سر نے ای وی ایس، رفعت جہاں میڈم نے اردو اور عریبہ تبسم میڈم نے سی ڈی پی کے مضامین کی تدریس انجام دی ۔ اس دوران ڈیجیٹل بورڈ کے ذریعے کوئیز ، مختلف تعلیمی سرگرمیوں اور ہر اتوار موضوعاتی ٹیسٹ کے ذریعے طلباء کی صلاحیتوں کو نکھارا گیا ۔ امتحان سے قبل 15 دنوں میں 10 ماک ٹیسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے طلبہ کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا  ۔تقریب کا باقاعدہ آغاز احمد علی خان کی پرسوز تلاوت کلام پاک اور نعت شریف سے ہوا ۔ الوداعی تقریب کی صدارت جناب سمیع اللہ خان سر نے کی جبکہ مہمان خصوصی کے طور پر جناب محمد اختر الدین سر ، جناب سمیع الدین صدیقی سر ، اور جناب محمد فرید الدین فاروقی سر موجود رہے۔ اسی طرح مہمانِ خصوصی کے طور پر ایڈوکیٹ مزمّل سر ، عبید اللہ خان سر اور ڈاکٹر یاسر خان سر بھی موجود تھے۔مقررین نے اکیڈمی کی تعلیمی خدمات ، اساتذہ کی محنت اور طلباء کے نظم و ضبط کی بھرپور ستائش کی اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا  ۔الوداعی تقریب کے دوران ایک خوشگوار اور قابل فخر موقع بھی سامنے آیا جب تقریب کے صدر جناب سمیع اللہ خان سر کے فرزند ڈاکٹر یاسر خان کی شاندار تعلیمی کامیابی کو بھرپور انداز میں سراہا گیا ۔ ڈاکٹر یاسر خان نے نیٹ پی جی امتحان میں آل اِنڈیا رینک 5 ہزار حاصل کر کے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے شہر اور تعلیمی حلقے کا نام روشن کیا  ۔اس کامیابی کے نتیجے میں ان کا انتخاب ایم ڈی جنرل میڈیسین کے لیے کشمیر میں ہوا ہے ۔اس موقع پر مہمانان خصوصی کی جانب سے ڈاکٹر یاسر خان سر کی گل پوشی اور پُرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ سمیع اللہ خان سر اور ان کے فرزند ڈائریکٹر جناب پٹھان اشرف خان سر کی بھی گُل پوشی کی گئی۔ اس کامیابی کو الوداعی تقریب کے دوران خوشی اور فخر کے ساتھ منایا گیا جس سے تقریب کا وقار مزید بڑھ گیا۔آخر میں طلباء نے اساتذہ اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خان اکیڈمی میں حاصل کی گئی رہنمائی ان کے لیے نہ صرف امتحان بلکہ تعلیمی زندگی میں بھی مشعلِ راہ ثابت ہوگی ۔ اسی طرح صدر جلسہ جناب سمیع اللہ خان سرکے پُر اثر خطاب کے ساتھ پروگرام کا اختتام عمل میں آیا ۔

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے