कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

افضل حسین منور بیگ لوکمت گورو ایوارڈ سے سرفراز

تعلیمی حلقوں میں خوشی کی لہر

ملکاپور: 5/ فروری ( محمد احسان سر ) لوکمت کی جانب سے منعقدہ "آکولا، واشم، بلڈھانہ گورو ایوارڈ سیزن 2‘ کی شاندار پروقار تقریب اکولہ شہر کے معروف ہوٹل ڈی ایس امپیریل میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی . اس موقع پر مختلف شعبۂ حیات میں نمایاں خدمات انجام دینے والی باوقار شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔ جس میں ضلع پریشد اردو مڈل اسکول، پیپل گاٶں کالے ،تعلقہ جلگاٶں جامود ضلع بلڈھانہ سے وابستہ ممتاز اور محنتی استاد افضل حسین سر کو ان کی طویل اور مخلصانہ تعلیمی خدمات کے اعتراف میں لوکمت گورو ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا۔ افضل حسین سر گزشتہ کئی برسوں سے شعبۂ تعلیم سے وابستہ ہے اور اردو تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ طلبہ کی ہمہ جہت تعلیمی و اخلاقی تربیت میں اہم کردار ادا کر رہے ہے۔ ان کا تدریسی انداز طلبہ کے لئے مؤثر ، سادہ سلیس ہونے کے سبب نہ صرف طلبہ بلکہ والدین اور تعلیمی حلقوں میں بھی آپ بے حد مقبول ہے۔ انہوں نے ہمیشہ دیہی علاقوں کے بچوں میں تعلیمی بیداری و معیاری تعلیم فراہم کرنے کو اولین ترجیح دی. یہ ان کی کوششوں اور محنتوں کا ثمر ہے اور ان کی قربانیوں اور مشقتوں کی عکاسی کرتا ہے. خوشی کے ساتھ یہ سبق بھی حاصل ہوتا ہے کہ محنت کبھی راںٔیگاں نہیں جاتی ایوارڈ قبول کرتے وقت افضل حسین سر کے چہرے پر فخر اور بے انتہا خوشی کے جذبات نمایاں تھے۔ اس اعزاز کو انہوں نے اپنے اساتذہ، والدین اور طلبہ کی رہنمائی اور تعاون کا ثمر قرار دیا۔ اس اعزاز سرفرازی پر اساتذہ، طلبہ، والدین، تعلیمی شخصیات اور علاقے کے لوگوں کی جانب سے انھیں مبارکباد پیش کی جارہی ہے۔. تقریب میں بطورِ مہمانِ خصوصی معروف مراٹھی فلم اداکارہ وینا جگتاپ موجود تھی اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اساتذہ سماج کی بنیاد ہوتے ہیں اور ان کی خدمات کو تسلیم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور کہا کہ "یہ ایوارڈ صرف ایک اعزاز نہیں بلکہ سماج کے تئیں ذمہ داریوں کو مزید بڑھاوا دینے کے احساس معتبری کو جگاتی ہے۔” تقریب میں لوکمت آکولا ایڈیشن کے ایگزیکٹو ایڈیٹر روی ٹالے، یونٹ ہیڈ آلوک کمار شرما اور لوکمت کے نیوز انچارج ارون کمار سنہا و دیگر موجود تھے۔ نظامت کے فرائض نرالی پنچگم نے ادا کیا. افضل حسین سر کو ملنے والا یہ اعزاز اساتذہ حضرات کے لیے ممکن ہے مشعلِ راہ ثابت ہوگا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے