कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

یادِ وصال سیدانی پاشاہ صاحبہ

حیدرآباد۔4/فروری(راست) مولانا پیر محمد اکبرالدین ذاکر رسولی قبیلہ بنوہاشم خلیفہ حضرت پیر چشتی سیدولی اللہ حسینی کے بموجب بروز منگل بہ تاریخ 14 شعبان المعظم 3/فروری بمقام بارگاہِ حضرت وطن چشتی چمن منگل ہاٹ حیدرآباد میں دسویں سالانہ فاتحہ نبیری حضرت سیدنا محمد افتخار علی شاہ وطنؔ، صاحبزادی حضرت پیر چشتی سیدولی اللہ حسینی قبیلہ بنی ہاشم (خواجہ مسکن) کی یادِ وصال کا انعقاد عمل میں آیا۔ بعد نماز عصر پیشکشی چادر گل و عطر بیز بہ مزار فاتحہ خوانی،سلام بحضور خیرالانامؐ مزار اقدس حضرتہ سیدانی پاشاہ کی گئی اس موقع پر مولانا پیر ذاکرالدین افتخاری کے ہمراہ مرحومہ حضرتہ سیدانی پاشاہ کے مریدین (خواجہ مسکن) اور سلسلہ افتخاریہ سے وابستہ مریدین، معتقدین نے آپ حضرتہ سیدانی پاشاہ کے مزار اقدس پر حاضری دی۔ پرسوز فضا میں دعا مغفرت کی گئی بعد مغرب قصیدہ بُرد شریف مزارِ اقدس حضرۃ سیدانی پاشاہ منعقد ہوئی۔ پُرنور ماحول میں تناول تبرک بعد محفل کا اختتام ہوا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے