कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

وراثتی جھگڑا: ترکیہ میں جنازے کے موقع پر بھائی نے بھائی کی جان لے لی

استنبول:28؍جنوری:ترکیہ کے شہر استنبول میں پیش آنے والے ایک دل دہلا دینے والے قتل نے چند ہی گھنٹوں میں پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا۔ یہ واقعہ نہ صرف مقامی اور بین الاقوامی میڈیا کی فوری توجہ کا مرکز بن گیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید غم و غصے اور حیرت کا باعث بنا، جہاں صارفین نے اس سانحے کو خاندانی تنازعات کے خطرناک انجام کی ایک اور مثال قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق ترک میڈیا نے بتایا کہ استنبول کے علاقے کاغتھانے میں اس وقت افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک ترک شہری نے اپنی والدہ کے جنازے میں شرکت کے دوران اپنے ہی بھائی پر فائرنگ کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکیورٹی اداروں نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جو کم از کم تین سابقہ فوجداری مقدمات میں مطلوب رہ چکا تھا اور گزشتہ کچھ عرصے سے روپوش تھا۔اطلاعات کے مطابق بڑے بھائی نے ذاتی پستول سے چھوٹے بھائی پر اس وقت گولیاں چلائیں جب جنازے کے دوران دونوں کے درمیان وراثت کے معاملے پر تلخ کلامی ہو گئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جان لیوا جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر بحث و مباحثہ
بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے بھائی کے قتل کی وجہ ترکیہ میں سوشل میڈیا پر شدید بحث کا موضوع بن گئی ہے۔ کئی صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ اگر بہن بھائیوں کے درمیان سنگین اختلافات ہوں تو والدین کی زندگی میں ہی وراثت کی تقسیم کر دی جانی چاہیے، تاکہ ایسے المناک واقعات سے بچا جا سکے۔یہ واقعہ گزشتہ روز دوپہر استنبول کے علاقے کاغتھانے میں واقع نورتپے محلے کی یوسف عمرلو مسجد میں پیش آیا، جہاں قاتل اور مقتول کی والدہ کی نمازِ جنازہ ادا کی جانی تھی۔ترک میڈیا کے مطابق مصطفی نامی شخص نے نماز کے فورا بعد مسجد کے صحن میں قریب سے فائرنگ کرتے ہوئے اپنے بھائی محمد کو گولی مار دی، جس سے وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا، جیسا کہ ترک ویب سائٹ Ntv نے رپورٹ کیا۔محمد گولیاں لگنے کے بعد خون میں لت پت زمین پر گر پڑا اور جنازے میں شریک افراد بدحواسی کے عالم میں ادھر ادھر بھاگ گئے۔ مسجد میں موجود افراد کی اطلاع پر پولیس اور ایمبولینس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ابتدائی طبی امداد کے بعد محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مسجد کا صحن خالی کرا لیا، جبکہ ملزم کو موقع واردات سے اسلحے سمیت گرفتار کر کے سخت سیکیورٹی میں پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے