कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ویژن انگلش اسکول میں یومِ جمہوریہ کی شاندار تقریبات

سید میر حسنین علی نے تقریری مقابلے میں دوم انعام حاصل کیا

پربھنی :26؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ):مورخہ 26 جنوری 2026 کو ہرسال کی طرح امسال بھی ویژن انگلش اسکول میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر تعلیمی، تقریری، ڈرائنگ اور نعتِ شریف کے مقابلہ جات کے ساتھ تہذیبی و ثقافتی تقاریب کا شاندار انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام میں طلبہ و طالبات نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ان مقابلہ جات میں اسکول کی تیسری جماعت کے ہونہار طالب علم سید میر حسنین علی بن سید میر فیصل علی نے تقریری مقابلے میں انعام دوم حاصل کیا۔ اس کامیابی پر اسکول انتظامیہ، اساتذہ، تمام عملہ اور عزیز و اقارب نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے طالب علم کو مبارکباد پیش کی اور اس کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ سید میر حسنین علی معروف دینی و علمی شخصیت و مضمون نگار مولانا میر ذاکر علی محمدی کے پوتے ہیں۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے