कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پرواز فاؤنڈیشن شولاپور کے زیرِ اہتمام بین المدارس تعلیمی مقابلے، جلسۂ تہنیت و تقسیمِ انعامات کامیابی سے منعقد

شولاپور:26؍جنوری:پرواز فاؤنڈیشن شولاپور کے زیرِ اہتمام بین المدارس تعلیمی مقابلہ جات، جلسۂ تہنیت و تقسیمِ انعامات نہایت شاندار، منظم اور باوقار انداز میں منعقد ہوئے۔ یہ پروگرام مورخہ 18 جنوری 2026 بروز اتوار ایس ایس اے اردو ہائی اسکول شولاپور میں صبح 9.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک مسلسل جاری رہا، جس میں شہر شولاپور کے کل 15 اسکولوں نے مختلف تعلیمی و ذہنی مقابلوں میں بھرپور شرکت کی۔اس تقریب کی صدارت ڈاکٹر سراج مومن (سابق صدر مدرس) نے کی، جبکہ افتتاح ایڈووکیٹ عبدالجبار شیخ (سابق صدر مدرس) کے ہاتھوں سے عمل میں آیا۔ تقریب میں بشیر احمد شیخ (سابق معلم، ممبئی) بطورِ مہمانِ خصوصی شریک رہے۔پروگرام کے دوران ایڈووکیٹ عبدالجبار شیخ سر، آصف اقبال سر اور شفیع کیپٹن صاحب نے اپنے بصیرت افروز خطابات کے ذریعے تعلیم کی اہمیت، اساتذہ کے کردار اور طلبہ کی اخلاقی و فکری تربیت پر مدلل گفتگو کی، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔تقریب میں بطورِ اعزازی مہمان کمال منڈلیکر، جاوید اُستاد، شریف خان پٹھان اور رحمت اللہ شیخ سمیت متعدد معزز شخصیات موجود رہیں جنہوں نے پروگرام کی حوصلہ افزائی کی۔اس موقع پر تعلیمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات پیش کیے گئے۔ بزمِ غالب شولاپور، کوشش فاؤنڈیشن چپلون اور کاوش ممبئی کو مثالی تنظیم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اسی طرح جناب کمال منڈلیکر (ممبئی) کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ جبکہ جناب شریف خان پٹھان صاحب کو آئیڈیل ٹیچر ایوارڈ پیش کیا گیا۔ تمام اعزاز یافتہ شخصیات اور تنظیموں کو ان کی بہترین خدمات کے اعتراف میں خوبصورت سپاس نامہ، یادگاری ٹرافی، شال اور گلدستہ پیش کرکے عزت افزائی کی گئی۔پروگرام کی افتتاحی نظامت وجاہت عبد الستّار نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔ پرواز فاؤنڈیشن کے صدر محمد سمیع مومن نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسے تعلیمی مقابلے طلبہ میں خود اعتمادی، فکری پختگی اور مثبت مسابقت پیدا کرتے ہیں، جو ایک مضبوط معاشرے کی بنیاد ہیں۔تقریری مقابلے کے ججز عبدالمنان شیخ سر (ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر) اور اشفاق ساتکھیڑ صاحب (ہیڈ ماسٹر، اے پی جے عبدالکلام اسکول) رہے۔ جنرل نالج مقابلے کی نظامت ڈاکٹر سراج مومن (ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر) نے انجام دی جبکہ اس کے ججز ساجد دنڈوتی اور مشتاق کانکرتی تھے۔انٹر کالج ڈیبیٹ کا موضوع ’’کیا خواتین کو ہر میدان میں آزادی ملنی چاہیے‘‘ رکھا گیا جس کی بہترین نظامت جناب کمال منڈلیکر صاحب نے انجام دی، جبکہ ججز کے فرائض شریف خان پٹھان سر، رحمت اللہ شیخ صاحب اور اشفاق ساتکھیڑ صاحب نے نبھائے۔اس کے علاوہ اردو، انگریزی اور مراٹھی مضمون نویسی، انٹیلیجنس ٹیسٹ، انگریزی گرامر، ورڈ فارمیشن، اردو خوش نویسی، خطاطی اور ڈرائنگ کے مقابلے بھی منعقد کیے گئے۔ ان مقابلوں کی جانچ و اسیسمنٹ محمد سمیع مومن، محسنہ دنڈوتی، سراج شیخ اور شاہ رخ قادری نے انجام دی، جن کے ساتھ ڈی ایڈ کالج کے طلبہ نے بھرپور تعاون کیا۔مقابلوں کے کنوینر انیس شیخ سر اور عمران شیخ سر الیکشن ڈیوٹی کے سبب تقریب میں شریک نہ ہو سکے، تاہم تیاری کے تمام مراحل میں وہ آخر وقت تک سرگرم رہے۔پروگرام کی کامیابی میں طالب سولاپوری، عرفان پٹھان، عرفان کریگر، صادق بیگ، سلیم مومن، امتیاز شیخ، اشفاق منیار، ردا سگری اور سیما خان نے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ایس ایس اے اردو ہائی اسکول کے پرنسپل، سینئر کلرک سرفراز خان اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کا بھی مکمل تعاون حاصل رہا۔مقابلوں کے اختتام پر اول، دوم اور سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو خوبصورت ٹرافیاں اور اسناد پیش کی گئیں۔ طلبہ کے مجموعی پوائنٹس کی بنیاد پر سیکنڈری سطح پر ونر ٹرافی ایس ایس اے اردو ہائی اسکول کو جبکہ رنر اپ ٹرافی ایم اے پنگل ہائی اسکول کو دی گئی۔ پرائمری سطح پر ونر ٹرافی دی پروگریسیو ہائی اسکول نے حاصل کی جبکہ رنر اپ ٹرافی بی کیو کے اور ایس ایس اے اسکول کو ملی۔آخر میں صدر پرواز فاؤنڈیشن محمد سمیع مومن صاحب نے تمام مہمانانِ گرامی، صدارت و افتتاح کرنے والی معزز شخصیات، مہمانِ خصوصی، خطباء، ججز، اساتذہ، اسکول انتظامیہ، طلبہ اور تمام معاونین کا دلی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب کے تعاون سے یہ عظیم تعلیمی پروگرام کامیابی اور وقار کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے