कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور میں یوم جمہوریہ کا شاندار انعقاد

شولاپور :26؍جنوری: ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام اردو اسکول شولاپور کے زیر اہتمام ۷۷ واں یوم جمہوریہ کے موقع پر ترنگا جلوس کا شاندار انعقاد کیا گیا۔اس جلوس میں ۷۷ میٹر ترنگا طلباء و طالبات نے اپنے کندھوں پر اٹھائے بھارت زندہ باد ، جمہوریت زندہ باد، بابا صاحب امبیڈکر زندہ باد، مہاتما گاندھی زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے بیجاپور روڈ علاقے کے عوام کی توجہ کا مرکز بنی۔اس ترنگا جلوس کے ابتداء میں بینذ پتک، اسکے بعد جھنڈا بردار پتک، جماعت کے جی سے چہارم کے طلباء و طالبات کا پتک، اور آخر میں ۷۷ میٹر ترنگا لئے جماعت پنجم تا ہفتم کے طلبہ و طالبات نے اپنے کندھوں پر ترنگا لئے تھا۔پرچم کشائی کے بعد طلباء و طالبات نے یوم جمہوریہ پر تقاریر پیش کئے اور ثقافتی پروگرام پیش گیا۔اس اجلاس کی صدارت جناب محبوب تامبولی سر نے فرمائی اور پرچم کشائی صدر مدرس جناب اشفاق احمد ساتکھیڑ سر کے ہاتھوں سے ہوئی۔اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محترمہ رضوانہ قاضی آپا، محترمہ امرین فراش آپا، محترمہ گلناز شلیدار آپا، محترمہ ثناء پروین وڈالے آپا، محترم عرفاں پٹھان سر، محترمہ صنوبر پٹھان آپا، نے خدمات پیش کئے۔اس موقع پر کثیر تعداد میں سرپرست و والدین حاضر تھے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے