कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

جواد انجم اظہر الدین ’’ سرسید احمد خان آ درش شکشک ایوارڈ‘‘ سے سرفراز

بورنار:25؍جنوری (راست ) "عربیہ مہیلا بہو اُدیشیہ منڈل، ساودہ” کی جانب سے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات انجام دینے پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی, بورنار اسکول کے معاون مدرس *جواد انجم اظہرالدین* کو ریاستی سطح کا باوقار “سرسید احمد خان آ درش شکشک ایوارڈ” سے نوازا گیا۔ یہ اعزاز ان کی مخلصانہ تدریسی خدمات، طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت اور تعلیمی فروغ کے اعتراف میں پیش کیا گیا۔ ایوارڈ تقریب کے موقع پر جواد انجم اظہرالدین کا ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور گل دستہ پیش کرکے پُرجوش استقبال کیا گیا۔ یہ کامیاب اور یادگار پروگرام کمال سر کی انتھک کوششوں اور بہترین انتظامات کا نتیجہ رہا، جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔ تقریب کی ایک اور نمایاں خصوصیت عالمی شہرت یافتہ شاعر نعیم خادمی کی شرکت تھی،اس باوقار پروگرام کی صدارت اقرا ایجوکیشن کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے ایوارڈ یافت ٹیچرس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اساتذہ قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں۔ اِس موقع پر عبدالمجید سالار اقراء اُردو ہائی اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر ،اساتذہ اور طلبہ نے جواد انجم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے