कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور صدرِ بلدیہ نے شہر میں مختلف تعمیری کاموں کا کیا معائنہ

وقتاً فوقتاً کاموں کے معیار کو چیک کرے: صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن

 

ملکاپور: 25/ جنوری ( محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق ملکاپور جالیسبیگھا اسٹڈی سینٹر کا نو منتخب صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے نے دورہ کیا اور معاںٔنہ کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ جلد ہی کام مکمل کر کے ضرورت مند طلباء کے لیے یہ کھول دیا جائے گا.صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے نے 22 جنوری کو ملکاپور میونسپل کونسل کی طرف سے کئے جا رہے ترقیاتی تعمیری کاموں کا معائنہ کیا، اس کے تحت انہوں نے چالیسبیگھا میں اسٹڈی سینٹر کے کام کا بھی معائنہ کیا اور دریافت کیا کہ کیا اس میں کوئی کمیاں یا کوتاہیاں ہیں؟ اور یقین دلایا کہ فنڈز اور تمام ضروری شرائط ، تقاضے و مطالبات کی تکمیل کو محفوظ کرکے اس تاریخی اسٹڈی سینٹر کو جلد ہی کھول دیا جائے گا۔ اسی موقع پر انہوں نے چھترپتی شیواجی پارک میں ہورہے کام اور پارپیٹھ کے مدار ٹیکڑی علاقہ میں بڑے ڈرین نالوں کے کام کا معائنہ بھی کیا اور کام کے معیار کے بارے میں تفصیلی استفسار کیا اور کہا کہ ادھیکاری و عہدیداروں کو وقتاً فوقتاً اس کی جانچ کرنی چاہئے تاکہ ترقیاتی تعمیری کام اعلیٰ معیار کے ہوں۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیداروں کو کہا کہ کام کے درجے و معیار میں کسی بھی قسم کی کمی بیشی نہ ہو اور انھیں معیاری کام کرنے کی ہدایت کی. کام کا معائنہ کرنے کے دوران اس موقع پر نوجوان لیڈر ساجد خان، کونسلر ایڈوکیٹ شاہد شیخ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن شیخ عمران، ڈاکٹر گنیش پانچپانڈے، کنسٹرکشن انجینئر دھیرج تھومبرے، انجینئر میتھل کلکرنی اور ان کے علاوہ کام کے دیگر ٹھیکیدار بھی موجود تھے۔ صدر بلدیہ نے متعلقہ کاموں کا معائنہ کیا تو امید ہے کہ مذکورہ کاموں کو جلد ہی مکمل کیا جائے گا اور توقع ہے کہ جلد ہی ان کاموں کا افتتاح ہوگا.

 

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے