कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا پرائمری اسکول، گلزار کالونی، پربھنی میں یومِ جمہوریہ کے موقع پر شاندار ثقافتی پروگرام

پربھنی: 25؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف)آج 24 جنوری بروز ہفتہ فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام اقرا پرائمری اسکول، گلزار کالونی، پربھنی میں یومِ جمہوریہ کے ضمن میں ایک شاندار اور کامیاب ثقافتی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے اخلاقی اقدار اور حبُّ الوطنی پر مبنی ترانوں اور مختلف ثقافتی پیشکشوں کے ذریعے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس پروگرام کی صدارت فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر محترم الحاج اکبر علی خان صاحب نے فرمائی، جبکہ معزز مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سوسائٹی کے نائب صدر جناب محمد کلیم صاحب موجود رہے۔خصوصی طور پر فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے معتمد اور امپٹا اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر محترم الحاج ڈاکٹر محمد سمیع اللہ خان صاحب، فاطمہ ہائی اسکول و جونیئر کالج کے پرنسپل محترم الحاج ثنا اللہ خان صاحب، مجیب سر (مدرس، فاطمہ ہائی اسکول) اور دیگر معزز سرپرست صاحبان کی کثیر تعداد نے پروگرام میں شرکت کر کے تقریب کی رونق بڑھائی۔مہمانانِ گرامی نے اپنے خطابات میں طلبہ و طالبات کی بہترین کارکردگی، نظم و ضبط اور اعتماد کی دل کھول کر تعریف کی۔ اس موقع پر پروگرام میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو معزز مہمانانِ کرام کے دستِ مبارک سے انعامات سے بھی نوازا گیا جس سے بچوں کے حوصلے مزید بلند ہوئے۔ساتھ ہی اقرا پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول کے اساتذہ کی محنت، لگن اور تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے سرپرستِ طلبہ کے تعاون کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا گیا۔آخر میں مہمانانِ کرام نے تمام اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کو اس کامیاب پروگرام پر مبارکباد پیش کی۔یہ ثقافتی پروگرام اقرا پرائمری اسکول اور الکریم ہائی اسکول کے تمام اساتذہ کی مشترکہ محنت، حسنِ انتظام اور بھرپور تعاون کا نتیجہ تھا، جس نے پروگرام کو مکمل طور پر کامیاب بنایا۔اس پروگرام کی تفیصلات معلومات مدد گار معلم سید الطاف حسینی نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے