कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

کیندر پرمُکھ امتحان شیڈول میں تبدیلی کا مطالبہ

اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا کی ریاستی امتحانی کونسل کو عرضداشت

پونے 23 جنوری (نمائندہ): اکھل مہاراشٹر اُردو شکشک سنگھٹنا (کُل مہاراشٹر اردو اساتذہ تنظیم/ AMUSS) نے مہاراشٹر اسٹیٹ امتحانی کونسل، پونے (MSEC ) سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع پریشد انتخابات کے باعث گروپ ریسورس کوآرڈینیٹر (کیندر پرمُکھ) عہدے کے لیے منعقد ہونے والے امتحان کے شیڈول میں ضروری تبدیلی کی جائے۔تنظیم کی جانب سے کونسل کے کمشنر کو پیش کردہ عرضداشت میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ امتحانی کونسل نے گروپ ریسورس کوآرڈینیٹر (کیندر پرمُکھ) کے عہدے کے لیے 3 اور 4 فروری 2026ء کو ریاست بھر میں آن لائن امتحان منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ ریاست کے مختلف اضلاع میں اس وقت ضلع پریشد کے انتخابات کا عمل جاری ہے جو 5 فروری 2026ء کو مکمل ہوگا۔عرضداشت میں نشاندہی کی گئی ہے کہ جن اضلاع میں ضلع پریشد انتخابات ہو رہے ہیں وہاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کی 3 اور 4 فروری کو انتخابی ڈیوٹی پر تقرری کا قوی امکان ہے۔ چونکہ انتخابی فرائض انجام دینا لازمی اور قانونی ذمہ داری ہے اس لیے ایسے اساتذہ کے لیے امتحان میں شرکت کرنا عملی طور پر ممکن نہیں ہوگا جس کے نتیجے میں وہ ایک اہم امتحانی موقع سے محروم ہو سکتے ہیں۔تنظیم نے بتایا کہ ریاست کے مختلف اضلاع کے اردو میڈیم کے اساتذہ نے اس سلسلے میں اپنی مشکلات تنظیم کے سامنے رکھی ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انتخابی ذمہ داریوں کے باعث امتحان کا موقع ضائع ہونا ناانصافی کے مترادف ہوگا۔ اساتذہ کی خدمات اور انتظامی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے ساتھ انصاف ہونا ضروری ہے۔اکھل مہاراشٹر اردو شکشک سنگھٹنا نے مطالبہ کیا ہے کہ جن ضلع پریشد حلقوں میں انتخابات منعقد ہو رہے ہیں وہاں گروپ ریسورس کوآرڈینیٹر (کیندر پرمُکھ) عہدے کے امتحان کا شیڈول انتخابی عمل کے بعد علیحدہ طور پر طے کیا جائے تاکہ متعلقہ اساتذہ کو امتحان میں شرکت کا پورا موقع مل سکے اور فطری انصاف برقرار رہے۔تنظیم نے امید ظاہر کی ہے کہ مہاراشٹر اسٹیٹ امتحانی کونسل اس مطالبے پر ہمدردانہ اور مثبت غور کرتے ہوئے مناسب فیصلہ کرے گی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے