कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ضلع پریشد اردو اسکول سا کھر کھيرڈا میں کرکٹ مقابلے منعقد

بلڈھانہ 25 جنوری (نمائندہ): بلڈھانہ ضلع کے معروف سرکاری تعلیمی ادارے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتانی اسکول سا کھر کھيرڈا میں جشنِ جمہوریہ کے ضمن میں کرکٹ مقابلے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ اس مقابلے میں اسکول کی مختلف جماعتوں کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق ودربھ کے بلڈھانہ ضلع میں قائم ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول ساکھرکھیرڈا علاقے کا ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے جہاں محنتی و مشفق معلمین و معلمات کے ذریعے نونہالانِ قوم کی معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی عمدہ اخلاقی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ مختلف قومی و ملی مواقع کی مناسبت سے اسکول کی جانب سے ہمہ اقسام کی ہم نصابی، غیر نصابی اور ثقافتی سرگرمیاں جوش و خروش سے انجام دی جاتی ہیں۔ ان دنوں ملک بھر میں جشنِ جمہوریہ کی بہار ہے۔ ضلع پریشد اُردو اعلیٰ تحتانی اسکول ساکھرکھیرڈا میں بھی اس موقع پر مختلف پروگراموں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ اسی سلسلے میں آج اسکول گراؤنڈ میں کرکٹ مقابلے کا جوش و خروش کے ساتھ اہتمام کیا گیا۔ میدان پر کھلاڑیوں کے علاوہ طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔مقابلے کے دوران کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ تماشائیوں نے پرجوش انداز میں ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی۔ آخر میں جیتنے والی ٹیم کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ اسکول انتظامیہ نے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔یہ کرکٹ مقابلہ نظم و ضبط اور کھیلوں کے جذبے کی بہترین مثال ثابت ہوا۔ اسکول انتظامیہ کمیٹی کے صدر جناب عقیل مولانا اور دیگر ممبران شامل نے بھی اس مقابلے کا مشاہدہ کیا۔ کرکٹ مقابلے کے کامیاب انعقاد اور نظم و ضبط قائم رکھنے میں اسکول کے صدر مدرس جناب محمد اشفاق شیخ نُور سر، یونس پٹیل سر ،صادق سر،فیض اسلام سر، اکبر خان سر ،شیخ رفیق سر، شیخ عقیل سر وسیم دیشمکھ سر، عظیم شیخ سر، مظہر محمود سر، سیّد مظفر سر امین سر، طو بیٰ ناہید میڈم، سمیہ رحمان میڈم ادیبہ فاطمہ میڈم کے بشمول تمام معلمین و معلمات نے اپنا اپنا گراں قدر تعاون پیش کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے