कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

بلڈھانہ میں 2000سے زائد طلبہ کی 26 جنوری کے پیشِ نظر اجتماعی پریڈ مشق

بلڈھانہ :24؍جنوری (راست)وزیرِ تعلیم حکومتِ مہاراشٹر جناب داداجی بھوسے کی ہدایت کے مطابق یومِ جمہوریہ کے موقع پر بتاریخ 26 جنوری 2026 بلڈھانہ شہر میں حب الوطنی کے ترانے پر ایک شاندار اجتماعی پریڈ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ پریڈ پولیس پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہوگی، جس میں شہر کے مختلف نامور اسکولوں کے تقریباً 2000 طلبہ شرکت کریں گے۔اس پروگرام میں ایڈیڈ ہائی اسکول، کیمبرج انگلش اسکول، بھارت ودیالیہ، شری شیواجی ودیالیہ، شاردھا گیان پیٹھ، پرابودھن ودیالیہ، اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج، سینٹ جوزف اسکول اور پودار انٹرنیشنل اسکول کے طلبہ حصہ لے رہے ہیں۔اس اجتماعی پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آج بتاریخ 23 جنوری کو پولیس پریڈ گراؤنڈ میں معزز افسران کی موجودگی میں معائنہ کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع پریشد بلڈھانہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب گلاب راؤ خرَات صاحب، ضلع تعلیمی و تربیتی ادارہ بلڈھانہ کے پرنسپل جناب بھٹکر صاحب، ضلع پریشد کے پرائمری ایجوکیشن آفیسر جناب وکاس پاٹل صاحب، ایجوکیشن ایکسٹینشن آفیسر محترمہ انجلی کلکرنی میڈم، پنچایت سمیتی بلڈھانہ کی گروپ(بلاک) ایجوکیشن آفیسر محترمہ میمانے میڈم اور پولیس محکمہ کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر شریک تمام اسکولوں کے ہیڈ ماسٹر، اساتذہ کرام اور طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ معزز مہمانوں کی موجودگی میں طلبہ نے حب الوطنی کے ترانے پر پریڈ کی مشق پیش کی۔ طلبہ کی نظم و ضبط، یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو دیکھ کر معزز افسران نے اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر یہ امید ظاہر کی گئی کہ یہ پروگرام طلبہ میں حب الوطنی، نظم و ضبط اور اجتماعی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے