कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

الفلاح ہائی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کے موقعہ رنگا رنگ ثقافتی سرگرمیوں کا انعقاد

ممبئی:23؍جنوری (راست)الفلاح ہاٸی اسکول حاجی باپو روڈ ٗ ملاڈ ٗ میں سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کے موقعہ پر رنگا رنگ ثقافتی پروگرام کے زریعے طلبإ و طالبات نے سالانہ جلسہ و تقسیم انعامات کی تقریبات میں جوش وخروش کے ساتھ حصہ لیا۔اس پر مسرّت موقعہ پر مہمانان میں نو منتخبہ کارپوریٹر وارڈنمبر45 جناب سنجے کامبلے صاحب نے شرکت کی اور طلبہ کی حوصلہ افزاٸی فرماٸی۔ ان کے علاوہ مہمانان میں دبیر سر ، سید شمشیر صاحب، وارث جمال صاحب ، ڈاکٹراحمد صدیقی صاحب، جناب شہود انور صاحب ٗ سریندر یادو صاحب، محترمہ نفیسہ صاحبہ، محترمہ شبنم روز صاحبہ نے شرکت کی۔ ان کے ہمراہ ڈاکٹر عبداللہ سر نے ڈرامہ کے جج کے فراٸض انجام دٸے، الفلاح ایجوکیشنل اینڈ ویلفٸیر سوساٸٹی کے جنرل سیکریٹری جناب اخلاق احمد ڈنگنکر صاحب بھی موجود تھے۔ پروگرام کا آغاز حسب روایت قرآن پاک کی تلاوت و ترجمانی سے ہوٸی۔ حمد و نعت کے بعد الفلاح ہاٸی اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے تمام مہمانان کا تعارف پیش کیا اور ان کو گل ہاٸے عقیدت پیش کر کے ان کا استقبال کیا۔ طلبإ و طالبات کی ان سرگرمیوں اور پیشکش پر تمام مہمانان نے سراہا اور طلبإ و طالبات کی حوصلہ افزاٸی کی۔ ہر سال اسکول میں تمام طلبہ و اساتذہ کے تین ہاٶس بناۓ جاتے ہیں۔ Red , Green اور Blue. اسپورٹس اور صفاٸی ہفتہ کی سرگرمیوں اور مقابلوں میں سب سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے ہاٶس کو فاتح ہاٶس قرار دیاجاتا ہے۔ اس سال تمام ہاٶسیس میں گرین ہاٶس فاتح ہاٶس قرار پایا۔ سالانہ جلسہ میں تین ڈرامے پیش کیے گٸے جس کے جج جناب ڈاکٹر عبداللہ سر تھے۔ تینوں ڈراموں کو ڈاکٹر عبداللہ سر نے سراہا اور ایکٹنگ سے متعلق رہنماٸی فرماٸی۔ اور گرین ہاٶس کے ڈرامے کو اوّل انعام سے نوازا گیا۔ مہمانان میں جناب کامبلے صاحب نے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی اور کہا کہ طلبہ کے پروگرام دیکھتے ہوۓ انھیں محسوس ہوتا ہیکہ دیش کامستقبل روشن اور تابناک ہے۔ انھوں نے علم حاصل کرنے اور خوب محنت کرنے پر طلبہ کو ابھارا۔ جناب شکلا جی صاحب نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کی اور انھیں بڑاسوچنے اور اپنے نصب العین کےلیے محنت کرنے پر زور دیا۔ آپ نے کہا کہ ہمارا کردار مضبوط ہو اور ہم دیش اور سماج کے تٸیں ذمّہ دار بنیں۔ الفلاح اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے تمام انعامات کا اعلان کیا اور طلبہ میں میڈل اور انعامات تقسیم کیے گٸے۔ جس میں بالخصوص فاٶنڈر ٹرافی براۓ SSC ٹاپر اوّل دوّم اور سوّم دیے گٸے۔ اس کے علاوہ ہشتم و نہم جماعت کے تمام ڈویژن کے طلبہ کی حوصلہ افزاٸی کے لیے سیّد نور ٹرافی اول دوّم اور سوّم دی گٸ۔ جو کہ الفلاح ایلو مناٸی ایسوسی ایشن کی جانب سے دی گٸ۔ اساتذہ کی حوصلہ افزاٸی کے لیےتمام اساتذہ کی خدمت میں تحاٸف پیش کیے گٸے۔ الفلاح اسکول کے پرنسپل جناب محمد طاھر شاہ صاحب نے کہا کہ طلبہ کی بہترین کارکردگی پر تمام طلبہ اور اساتذہ قابل مبارکباد ہیں۔ طلبہ ہی دراصل قوم و ملک کا مستقبل ہوتے ہیں۔ اور اعلی عزم و حوصلے ہی کامیابی کے امین ہوتے ہیں۔ ہمیں بلند عزاٸم اور لگن و محنت سے ہر مشکل کو حل کرنا ہے۔ آپ نے تمام مہمانان ٗ اساتذہ طلبإ و طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ اسکول ھذا کی سوپر وایزر محترمہ روبینہ دلوی صاحبہ نے نظامت کے فراٸض انجام دیے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے