कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سیلو میں ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول کے زیرِ اہتمام عظیم الشان ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد

تقریباً 450 سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت، اورنگ آباد ٹائمز کے اشتراک سے رنگا رنگ پروگرام

سیلو :23؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )ڈاکٹر ذاکر حسین پرائمری اسکول، سیلو ضلع پربھنی میں صدر مدرس محمد عبدالعلیم صوفی صاحب کی سرپرستی میں جشنِ یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے ایک پروقار اور عظیم الشان ڈرائنگ مقابلے کا انعقاد عمل میں آیا۔ یہ مقابلہ روزنامہ ‘اورنگ آباد ٹائمز’ کے خصوصی اشتراک سے شہر کے مدینہ فنکشن ہال (گھسے خان نگر) میں منعقد کیا گیا، جس میں مہمانِ خصوصی کے طور پر اورنگ آباد ٹائمز کے نمائندے جناب سید حامد صاحب نے شرکت کی۔ طلبہ کی کثیر تعداد کے پیشِ نظر ان مقابلوں کو دو شفٹوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلی شفٹ صبح 8 تا 10 بجے جماعت اول تا سوم کے طلبہ کے لیے رکھی گئی جس میں 200 سے زائد بچوں نے حصہ لیا، جبکہ دوسری شفٹ ساڑھے دس تا ساڑھے بارہ بجے جماعت چہارم تا ہفتم کے طلبہ کے لیے منعقد کی گئی جس میں 250 سے زائد شرکاء موجود تھے۔اس طرح اس ‘رنگ بھرو’ انعامی مقابلے میں مجموعی طور پر 450 سے زائد طلبہ و طالبات نے اپنی فنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے اسکول کے اساتذہ کرام ارشاد خان سر، رضوان سر، احمد سر، حافظ جنید صاحب اور تمام معلمات نے انتھک محنت اور کوششیں کیں۔ انتظامیہ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ اس مقابلے کی تقریبِ تقسیمِ انعامات مورخہ 31 جنوری 2026 کو مدینہ فنکشن ہال میں ہی منعقد ہوگی۔ اس پروقار تقریب میں بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے معروف موٹیویشنل اسپیکر جناب امیر خان صاحب کو مدعو کیا گیا ہے، جو اپنی تقریر سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں گے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے