कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

دارالعلوم محمدیہ میں حضرت مولانا میر ذاکر علی صاحب محمدی کا پُروقار اعزاز و استقبال

پربھنی:23؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف):کامیابی اور اقبال مندی اُنہی باحوصلہ افراد کا مقدر بنتی ہے جو حیاتِ انسانی میں مقصدیت کے ساتھ آگے بڑھتے ہیں۔ ترقی کی شاہراہیں وہی طے کرتے ہیں جن کی ہمتیں بلند، فکر بالغ اور ضمیر زندہ ہو۔ ایسی ہی صفات کے پیکر، دارالعلوم محمدیہ کے قدیم و ممتاز فاضل حضرت مولانا میر ذاکر علی صاحب محمدی ہیں، جنہیں ربِ کریم نے علم و عمل، اخلاص و سادگی اور اخلاقِ حسنہ کی بیش بہا دولت سے نوازا ہے۔مولانا موصوف سادہ مزاج، تصنع و تکلف سے بیزار اور اخلاق و کردار کے اعتبار سے ایک درخشاں مثال ہیں۔ آپ نہ صرف ایک سنجیدہ و فعال عالمِ دین ہیں بلکہ صالح فکر اور شگفتہ قلم اہلِ قلم کی حیثیت سے بھی علمی و ادبی حلقوں میں قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے ہیں۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک کے مختلف جرائد و رسائل میں دینی، فکری اور عصری موضوعات پر آپ کے وقیع مضامین شائع ہوتے آ رہے ہیں، جن کی تعداد حدِ شمار سے متجاوز ہے۔انہی گراں قدر علمی و صحافتی خدمات کے اعتراف میں مورخہ 22 جنوری 2026 بروز پیر کو دارالعلوم محمدیہ، قدوائی روڈ، مالیگاؤں میں منعقدہ تقریبِ بخاری شریف کی بابرکت مجلس میں ادارہ پیغامِ جامعی کی جانب سے حضرت مولانا میر ذاکر علی صاحب محمدی کا نہایت وقار، محبت اور عقیدت کے ساتھ اعزاز و استقبال کیا گیا۔اس موقع پر علماء کرام، اساتذہ، طلبہ اور اہلِ علم نے مولانا کی دینی، علمی اور ادبی خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی درازیِ عمر، صحت و عافیت اور مزید توفیقات کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔ تقریب روحانیت، علمی وقار اور محبت کے پُرخلوص ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس نے حاضرین کے دلوں پر گہرا اثر چھوڑا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے