कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقراء سیمی انگلش اسکول، پربھنی میں کینٹین ڈے — طلبہ میں تجارتی شعور بیدار کرنے کی کامیاب تعلیمی کاوش

پربھنی :22؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی ):اقراء سیمی انگلش اسکول، معصوم کالونی، پربھنی میں بروز ہفتہ 17 جنوری 2026 کو کامیاب فنکشن ہال میں کینٹین ڈے نہایت جوش و خروش، نظم و ضبط اور خوش اسلوبی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ الحمدللہ یہ تعلیمی و تربیتی پروگرام ہر اعتبار سے کامیاب اور بامقصد ثابت ہوا۔اس موقع پر جماعت دوم تا ہفتم کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریباً نوّے سے زائد اسٹالز قائم کیے گئے، جہاں بچوں نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور سلیقے سے تیار کردہ متنوع اور لذیذ اشیائے خورونوش پیش کیں، جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔کینٹین ڈے کا افتتاح اسکول کے سیکریٹری جناب حاجی سید مجاہد صاحب اور معزز مہمانانِ خصوصی جناب محمد سلیم صاحب (ریٹائرڈ وائس پرنسپل، ڈاکٹر ذاکر حسین جونیئر کالج، پربھنی) اور جناب سلیمان خان صاحب (ریٹائرڈ لیکچرر، کے کے ایم کالج، مانوت) کے ساتھ رئیس سر، سید مشتاق علی سر اور منور میم کے مبارک ہاتھوں انجام پایا۔اس پروگرام کا بنیادی مقصد بچوں میں تجارتی شعور، کاروباری ذہن، محنت، دیانت داری، نفع و نقصان کی سمجھ اور خود اعتمادی کو فروغ دینا تھا، جسے طلبہ نے عملی طور پر نہایت خوش اسلوبی سے ثابت کیا۔کامیاب انعقاد میں اسکول کی انچارج اور تمام اساتذہ کی انتھک محنت شامل رہی۔ بالخصوص راحیلہ میم، سلمیٰ میم، صبا میم، مسکان میم، جویریہ میم، شیبا میم، خنساء میم، نشاط میم، شائستہ میم، مہرین میم، شارمین میم، ارفع میم اور ارمان سر نے بچوں کی مؤثر رہنمائی کرتے ہوئے پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔تقریب میں والدین، اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر بچوں کو تجارت کے بنیادی اصول، نظم و ضبط، صفائی، خوش اخلاقی، ٹیم ورک اور خود انحصاری جیسے اہم عملی اسباق سیکھنے کا قیمتی موقع ملا۔آخر میں منتظمین نے بارگاہِ الٰہی میں شکر ادا کیا کہ یہ تعلیمی و تربیتی سرگرمی بخیر و خوبی انجام پائی۔ کینٹین ڈے بچوں کی عملی تربیت کے لیے ایک یادگار، مفید اور بامقصد پروگرام ثابت ہوا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے