कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

فیض العلوم پرائمری اسکول میں اسپورٹس ویک کا دوسرا دن

ایک منٹ کے کھیلوں میں طلبہ کا جوش و خروش دیدنی

پربھنی: 22؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )فیض العلوم ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام فیض العلوم پرائمری اسکول میں جاری اسپورٹس ویک کے دوسرے دن ایک منٹ کے دلچسپ اور مہارت پر مبنی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا۔ ان کھیلوں میں جماعت اول تا ہفتم کے طلبہ و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔دوسرے دن منعقدہ ایک منٹ کے کھیلوں میں سوئی میں دھاگہ پرونا، لہسن چھیلنا اور غبارے کی مدد سے گلاس جمع کرنا جیسے منفرد مقابلے شامل تھے۔ ان سرگرمیوں کے ذریعے بچوں میں تیزی، توجہ، ہاتھوں کی مہارت اور خود اعتمادی کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی۔ طلبہ نے مقررہ وقت میں کھیل مکمل کرنے کے لیے بھرپور محنت کی، جس سے مقابلے کا ماحول خاصا دلچسپ رہا۔ان تمام کھیلوں کی نگرانی اسکول کے صدر مدرس محمد صفی اللہ خان نے کی، جبکہ اساتذۂ کرام نے نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر کھیلوں کے ذریعے سیکھنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی گئی۔اسپورٹس ویک کے دوسرے دن کی یہ سرگرمیاں طلبہ کے لیے نہ صرف تفریح کا ذریعہ بنیں بلکہ ان کی عملی اور ذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بھی معاون ثابت ہوئیں۔اس طرح کی اطلاع محمد ابرار علی خان نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے