कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ملکاپور ، موہن پورہ وارڈ میں شاندار استقبالیہ تقریب

ملکاپور:22/ جنوری (محمد احسان سر ) موہن پورہ جو حال میں محمود نگر کے نام سے جانا جاتا ہے یہ ملکاپور شہر کا ایک اہم تاریخی علاقہ ہے. اس علاقے کے لئے ایک تاریخی لمحہ یہ ہے کہ حال ہی میں ہوئے نگر پریشد الیکشن میں ملکاپور نگر پریشد کے انتخابات میں صدر بلدیہ کے عہدے کے لئے کانگریس پارٹی کے عتیق الرحمٰن جواری والے نے تاریخی جیت حاصل کی. ساتھ ہی اسی محلے کے نوجوان جو شہر ملکاپور میں ایک منفرد شناخت رکھتے ہے وہ ایڈوکیٹ شاہد شیخ جنہیں حال ہی میں بحثیت منظور شدہ نامزد کونسلر کے لئے مقرر کیاگیا ہے. خوشی کی بات یہ ہے کہ دونوں بھی اسی محلے سے تعلق رکھتے ہے اس ضمن میں نوجوانان محلہ کی جانب سے نو منتخب صدرِ بلدیہ عتیق الرحمٰن اور ایڈوکیٹ شاہد شیخ کے استقبال میں شاندار پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اور مکین و چاہنے والے نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ انکا والہانہ استقبال کیا اس موقع پر بڑی تعداد میں معززین شخصیات و دیگر لوگ موجود تھے ساتھ ہی علاقے میں خوشی کا ماحول دیکھاںٔی دے رہا تھا. کیونکہ کافی عرصے کے بعد اس محلے کو کونسلر ملا ہے. موجود معزز شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور انھیں مبارکباد پیش کی. اس موقع پر موجود لوگوں کے درمیان اس جیت کے پیچھے اصل معمار نومنتخب صدر بلدیہ عتیق بھائی جواری والے ہونے کا احساس صاف نظر آرہا تھا۔ موہن پورہ علاقے کے رہنے والے عتیق الرحمٰن جواری والے نے انتخابی دور میں شہریوں سے براہ راست بات چیت کرکے محبت خلوص و اعتماد کا رشتہ پیدا کیا اور انکی یہ فتح اسی اعتماد کے بل بوتے پر ممکن ہوئی اس ضمن میں محلے کے نوجوانان و دیگر لوگوں نے دونوں اعزازی شخصیات کا شال گل ،ہار و بوکے پیش کر والہانہ استقبال کیا اور انھیں خصوصی مبارکباد پیش کی. صدر بلدیہ عتیق الرحمٰن جواری والے اور کونسلر ایڈوکیٹ شاہد شیخ نے بھی اس موقع پر انھیں بھرپور یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ موہن پورہ وارڈ اور شہر کے شہریوں کو ضرور راحت ملے گی اور کہاکہ بنیادی شہری سہولیات جو گزشتہ سالوں سے تعطل کا شکار ہیں ان تمام کاموں کو ترجیح دیتے ہوئے جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ دونوں نو منتخب نوجوان شخصیات نے استقبال کے لئے تمام محلے کے نوجوانان و برزگ حضرات کا شکریہ ادا کیا.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے