कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

محکمہ واٹر سپلائی و پانی فراہمی نظام کے سبھاپتی شہزاد خان نے لیا جائزہ

ضروری و مستحکم اقدامات پر کیا تبادلہ خیال

ملکاپور:22/ جنوری ( محمد احسان سر ) مقامی میونسپل کونسل کے محکمہ واٹر سپلائی کے نو منتخب سبھاپتی شہزاد سلیم خان نے 20 جنوری کو محکمہ واٹر سپلائی سینٹر کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے واٹر پیوریفیکیشن سینٹر کا دورہ کیا اور متعلقہ حکام اور عملہ سے درپیش مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی اور ضروری و مستحکم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ ملکاپور شہر کے لیے پانی کی سپلائی ہتنور ڈیم کے بیک واٹر پر مبنی شری شیتر دھوپیشور کے پورنا ندی کے تہ سے فراہم کی جاتی ہے. تاہم شہریوں کو پانی کی باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کی ہر ممکن کوشش کی جائےاور پانی صاف کرنے کے مرکز کو درپیش تکنیکی اور انتظامی مساںٔل کو حل کرنے کے متعلق واٹر سپلائی عملے سے تبادلہ خیال کیا۔ شہر کو صرف آٹھویں یا نویں دن پانی ملنے سے شہری غیر مطمئن ہیں اس پس منظر میں واٹر سپلائی سبھاپتی شہزاد خان نے پانی سپلائی و صاف کرنے کے مرکز کا بذات خود دورہ کر معائنہ کیا۔ اس دورہ کے دوران واٹر سپلائی انجینئر انچارج اجے سنگھ بیس سمیت عہدیداروں اور ملازمین کے ساتھ شہزاد خان نے پورے نظام کا جائزہ لیا. ذرائع کے مطابق ان مسائل کے حل کے لیے عنقریب ٹھوس و ضروری فیصلے کیے جائیں گے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے