कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مہاراشٹر TET میں پہلی ہی کوشش میں دونوں پرچوں میں کامیابی

ضلع پریشد اردو اسکول کنہولا کی جانب سے یاسین زاہد کا شاندار اعزاز

پیپل گاؤں راجا:19؍جنوری(راست)مہاراشٹر ٹی ای ٹی امتحان میں پہلی ہی کوشش میں دونوں پرچوں میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے پر ضلع پریشد اردو اعلیٰ پرائمری و تحتانوی اسکول کنہولا کی جانب سے استاد یاسین زاہد کا شاندار اعزاز کیا گیا۔ یہ اعزازی تقریب آج 20 جنوری 2026 کو صدر مدرس، اساتذۂ کرام اور اسکول سمیتی کے معزز اراکین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق یاسین زاہد نے ٹی ای ٹی امتحان کے پرچہ اول میں 150 میں سے 90 نمبرات جبکہ پرچہ دوم میں 148 میں سے 96 نمبرات حاصل کر کے اپنی محنت، لگن اور تدریسی صلاحیتوں کا ثبوت پیش کیا۔ واضح رہے کہ یاسین زاہد کی تعلیمی کامیابیوں کا سلسلہ اس سے قبل بھی درخشاں رہا ہے۔ انہوں نے 2010 CET میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جبکہ اسی سال مولانا آزاد بی ایڈ انٹرنس امتحان (مہاراشٹر) میں دوسری پوزیشن حاصل کر کے ریاست بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا تھا۔ اس موقع پر صدر مدرس اور دیگر مقررین نے یاسین زاہد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف ایک محنتی، باصلاحیت اور کامیاب استاد ہیں بلکہ ایک صاف گو، بااخلاق اور ذمہ دار انسان بھی ہیں۔ ان کی یہ کامیابی دیگر اساتذہ اور طلبہ کے لیے مشعلِ راہ ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے