कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ڈاکٹر سید عمران زین الدین کو ضلعی سطح پر مثالی معلم ایوارڈ سے نوازا گیا

ڈاکٹر سید عمران زین الدین کی علمی دینی و ملی خدمات و سرگرمیوں کو سراہا گیا

ملکاپور : 19/جنوری(محمد احسان سر ) امسال سیرت پروگرام- 19 کے تحت اتوار، 18 جنوری 2026 کو مفتی محمد کوثر آفاق پربھنی ، مفتی غازی سید عمیر احمد ناندیڑ ، ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی اور ایڈوکیٹ محمد عبدالرحمن صدیقی ناندیڑ کے زیر سر پرستی عظیم الشان مرکزی جلسہ سیرت النبی ﷺ و تفویض اعزازات اور تقسیم انعامات کا پروگرام حیدر گارڈن فنکشن ہال، ناندیڑ میں منعقد کیا گیا. جس میں پیشہ درس و تدریس کے میدان میں گراں قدر و مثالی خدمات و بہترین کارکردگی کے اعتراف میں عنایتیہ اردو جونیئر کالج ناندورہ ضلع بلڈھانہ کے ڈاکٹر سید عمران زین الدین سر کو انکی بہترین کارکردگی و قابل ستاںٔش و نمایاں خدمات کے اعتراف میں خادمین امت فاؤنڈیشن ، ناندیڑ کی جانب سے معزز علماء و دینی شخصیات و مختلف شعبٔہ ہاںٔے زندگی سے تعلق رکھنے والے ممتاز حضرات کی موجودگی میں ضلعی سطح کے "مثالی معلم حضرت ابنِ عباسؓ ایوارڈ” سے نوازا گیا. اس موقع پر بطور مہمانِ خصوصی ڈاکٹر فیاض عالم قاسمی (ناگپاڑہ، ممبئی) اور مفتی صہیب خان ندوی (قاضی شریعت، کارنجہ) کے علاوہ متعدد معزز علماء، ائمۂ مساجد اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ موصوف ڈاکڑ سید عمران زین الدین سر شعبۂ درس و تدریس میں علمِ کیمیا ( Chemistry) میں پی ایچ ڈی ہے. اعلیٰ تعلیمی سند اور آپکی بہترین کارکردگی و نمایاں خدمات کے باعث آپ علمی و تدریسی حلقوں میں ایک ممتاز مقام رکھتے ہے. اس کے پیشِ نظر انھیں اس باوقار اعزاز کے لیے منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر تقریب میں علماء، اساتذہ، تعلیمی ماہرین و دیگر سماجی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ڈاکٹر سید عمران زین الدین کو ضلعی سطح کا ایوارڈ ملنے پر حلقۂ احباب و دیگر خاص و عام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی جارہی ہے.

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے