कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول میں اسپورٹس ویک کا شاندار، منظم اور پُرجوش آغاز

پربھنی :20؍جنوری (ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن، پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے تعلیمی ادارے مؤیدُ المسلمین پرائمری اسکول میں آج بروز پیر، 19 جنوری 2026 کو اسپورٹس ویک کا شاندار، منظم اور پُرجوش آغاز عمل میں آیا۔ اس موقع پر اسکول کے تمام طلبہ و طالبات نے مختلف کھیلوں میں غیر معمولی جوش و خروش اور دلچسپی کے ساتھ شرکت کی۔کھیلوں کے مقابلوں کا افتتاح دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن کے معزز رکن جناب انور بھوجانی صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ افتتاحی تقریب میں اسکول کے صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب، چاروں انچارجز معز خان، محمد سرور شریف، عبیداللہ شریف اور باسط خان اور تمام اساتذہ اکرام کی موجودگی رہی۔اس موقع پر صدر مدرس جناب محمد عبدالباسط صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل کود بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ذہنی نشوونما کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ کھیلوں کے ذریعے بچوں میں نظم و ضبط، ٹیم ورک، صبر، برداشت اور خود اعتمادی جیسی اہم صفات پروان چڑھتی ہیں، جو ان کی تعلیمی اور عملی زندگی میں نمایاں کردار ادا کرتی ہیں۔اسپورٹس ویک کے دوران کے جی تا ہفتم جماعت کے طلبہ و طالبات کے لیے مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں۔ آج کے دن
Bottle Filling
Ring Throw,Cup Race
Four Arm Ball Race
جیسے دلچسپ، تعمیری اور مہارت پر مبنی کھیلوں کا انعقاد کیا گیا، جن میں طلبہ نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ کھیلوں کی نگرانی کے فرائض ذاکر خان سر ،خدیجہ باجی ، یاسمین باجی ،فوزان فاروقی سر ، عائشہ باجی اور عالیہ باجی نے نہایت خوش اسلوبی سے سنبھالے۔ آخر میں اسکول انتظامیہ صدر مدرس اور اساتذہ اکرام نے تمام طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بچوں کے روشن، صحت مند اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے