कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین جونئر کالج میں کیمسٹری ٹیلنٹ سرچ کوئز مقابلہ منعقد

جلگاؤں:20؍جنوری ( راست) آج اقراء شاہین جونیئر کالج جلگاؤں میں دلچسپ اور علمی جوش و خروش سے بھرپور کیمسٹری ٹیلنٹ سرچ کوئز مقابلہ کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔اس مقابلے کا مقصد طلباء میں کیمسٹری کے عملی اور نظریاتی علم کو فروغ دینا اور تخلیقی سوچ کو ابھارنا تھا۔ پروگرام کے افتتاحی خطاب میں تنظیم خان میں نے کہا کہ سائنس کے میدان میں مقابلے طلباء کی دلچسپی بڑھانے کے ساتھ ان کے تجزیاتی اور مسئلہ حل کرنے کے صلاحیتوں کو بھی تقویت دیتے ہیں۔مقابلے میں طلباء کو مختلف کیمسٹری موضوعات جیسے کہ ایٹمک اسٹرکچر، ری ایکشنز، نامیاتی کیمسٹری، کمپاؤنڈز، تجرباتی سوالات اور روزمرہ زندگی میں کیمسٹری کے اطلاقات پر مبنی سوالات سے روبرو کیا گیا۔ ہر راؤنڈ میں طلباء نے ذہانت، تیز رفتاری اورعلمی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
شعبہ کیمسٹری کی انچارج مس تنظیم خان نے کہایہ مقابلہ طلباء کی خداداد صلاحیتوں اور سائنسی تجسس کو بڑھانے کا بہترین موقع تھا۔ ہم آئندہ بھی ایسے پروگرامز کا انعقاد جاری رکھیں گے۔” طلباء نے بھی مقابلے کو نہایت مفید اور دلچسپ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرامز نے ان کے سائنسی مطالعہ میں مزید جذبہ بھرا ہے۔اس پروگرام کے کامیاب انعقاد پر کالج کے پرنسپل ریاض شاہ سر اور کالج کے انچارج ذاکر شیخ سر نے شعبہ کیمسٹری کے خصوصی مبارکباد پیش کی ۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے