कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پر بھنی: موما اباکس کے زیر اہتمام ضلع سطحی اباکس مقابلے کا شاندار انعقاد

سینکڑوں طلبہ کی شرکت، تقسیمِ انعامات کی تقریب 7 فروری کو گولڈن فنکشن ہال میں ہوگی

پربھنی :19؍جنوری( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف): شہر پربھنی میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور بچوں کی ریاضیاتی صلاحیتوں کو نکھارنے کے مقصد سے ’موما اباکس‘ (MOMA Abacus) کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان ضلع سطحی اباکس مقابلے کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ شہر پربھنی کے مشہور و معروف تعلیمی ادارے ڈاکٹر ذاکر حسین جونئیر کالج میں منعقدہ اس مقابلے میں ضلع بھر کے مختلف اسکولوں سے بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کر کے اپنی ذہانت کا مظاہرہ کیا۔اس مقابلے کی خاص بات یہ رہی کہ اسے بہت بڑے پیمانے پر منظم کیا گیا تھا، جہاں طلبہ کے درمیان سخت لیکن پرجوش مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ اس ایونٹ کے ذریعے بچوں میں خود اعتمادی اور ذہنی حساب کتاب (Mental Math) کی مہارتوں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔موما اباکس کے ڈائریکٹر مسٹر شیخ ضمیر سر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ مقابلہ بچوں کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا ایک بہترین پلیٹ فارم تھا۔ ہمیں خوشی ہے کہ پربھنی ضلع کے نامور اسکولوں اور والدین نے اس میں گہری دلچسپی دکھائی۔انہوں نے مزید اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس مقابلے میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے خوش نصیب فاتحین کے لیے تقسیمِ انعامات (Prize Distribution) کی ایک پروقار تقریب 7 فروری 2026 بروز سنیچر شام 5 بجے گولڈن فنکشن ہال، دھار روڈ پر منعقد کی جائے گی۔ اس تقریب میں تعلیمی و سماجی شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جہاں کامیاب بچوں کو ٹرافیز اور اسناد سے نوازا جائے گا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے