कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

ایڈیل پرائمری اسکول میں بیت الحکمہ لائبریری کا شاندار افتتاح

پربھنی:18؍جنوری (ضلع نامہ نگار: اعتبار نیوز)مورخہ 17 جنوری، بروز سنیچر کو کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام چلنے والے ایڈیل پرائمری اسکول، جواہر کالونی پربھنی میں بیت الحکمہ لائبریری کا ازسرِنو افتتاح عمل میں آیا۔ اس باوقار تقریب کا افتتاح شاہین پروین (صدر معلمہ، فاران اردو ہائی اسکول) اور محمد سرور شریف (صحافی و معلم، مویدالمسلمین پرائمری اسکول) کے دستِ مبارک سے انجام پایا۔تقریب کا آغاز طالب علم سید حسنین کی پُرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پڑھنے کی سعادت حاجرہ فاطمہ نے حاصل کی۔ اس موقع پر سابق صدر معلمہ محترمہ تسکین سلطانہ اور موجودہ صدر معلمہ جویریہ عرشی نے مہمانانِ خصوصی کا گلدستہ اور شال پیش کر کے پُرتپاک استقبال کیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہین پروین نے مطالعہ کی اہمیت اور اس کے بے شمار فوائد پر روشنی ڈالی اور طلبہ کو بیت الحکمہ لائبریری کی کتابوں سے بھرپور استفادہ کی ترغیب دی۔مہمانِ خصوصی محمد سرور شریف نے لائبریری کے ازسرِنو قیام پر اسکول انتظامیہ، صدر معلمہ اور تمام معلمات کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے دور میں مطالعہ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے طلبہ کو موبائل کے متبادل کے طور پر کتابوں سے دوستی قائم کرنے، مطالعہ کی عادت اپنانے اور مصنف و ادیب بننے کی ترغیب دی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے سرپرست بالخصوص ماؤں سے مخاطب ہوتے ہوئے تعلیم کے حصول میں اسلاف اور ماؤں کی قربانیوں کا ذکر کیا اور گھروں میں مطالعہ کا ماحول بنانے کی تلقین کی۔صدر معلمہ جویریہ عرشی نے بیت الحکمہ لائبریری کے قیام کے مقاصد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ لائبریری میں طلبہ، اساتذہ اور سرپرست مرد و خواتین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے متنوع اور معیاری کتابیں شامل کی گئی ہیں۔ انہوں نے لائبریری کے قیام میں تمام معلمات کی محنتوں کو سراہا۔آخر میں سابق صدر معلمہ محترمہ تسکین سلطانہ نے مہمانانِ خصوصی، سرپرستوں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے کامیاب انعقاد پر معلمات کو مبارکباد دی۔ اس باوقار افتتاحی تقریب کی نظامت معلمہ سمیہ نے اپنے منفرد لب و لہجہ میں اور خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے