कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

پربھنی بلدیہ عظمی کے نتائج شیو سینا یو بی ٹی کو سبقت

مختلف پارٹیوں سے 30 مسلم کارپوریٹرس کی شاندار کامیابی

پربھنی :17؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف ) 16 جنوری بروز جمعہ پربھنی بلدیہ عظمی ( مہا نگر پالیکا ) 2026 کے انتخابات کے حتمی نتائج سامنے آ گئے ہیں۔ 15 جنوری کو پربھنی کی عوام نے بڑی تعداد میں جوش و خروش کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیتے ہوئے سوجھ بوجھ اور بصیرت کا مظاہرہ کرتے ہؤے اپنے نمائندوں کا انتخاب کیا۔جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف وارڈز میں شیوسینا (اُدھو بالا صاحب ٹھاکرے) کو نمایاں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ کانگریس، بھارتیہ جنتا پارٹی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے بھی کئی اہم نشستیں اپنے نام کیں۔
وارڈ نمبر 1 میں وینکٹ دہالے (شیوسینا یو بی ٹی)، تیروملا مکند کھلارے (بی جے پی)، ویشالی دتاتریہ دیتھنکر (بی جے پی) اور گنیش سریش دیشمکھ (کانگریس) کامیاب قرار پائے۔
وارڈ نمبر 2 میں باغباان محمد سفیان محمد ابراہیم ، شیخ حسینہ بانو شیخ حبیب ، بریرہ اُمِ رومان اور رئیس خان سرفراز خان — چاروں امیدوار شیوسینا ( یو بی ٹی ) سے کامیاب ہوئے۔
وارڈ نمبر 3 میں ملند گھگرمالے، نوشین فاطمہ محمد علیم قریشی، سائرہ بیگم علیم الدین اور سید شرف الدین افتخار الدین سبھی کا تعلق شیوسینا ( یو بی ٹی ) سے رہا۔
وارڈ نمبر 4 میں پرتیبھا اتل سرودے (شیوسینا یو بی ٹی )، سوپنا وینکٹیش جوکتے اور وشواجیت بدھونت (بی جے پی)، جبکہ اکشے دیشمکھ (نیشنلسٹ کانگریس) کامیاب ہوئے۔
وارڈ نمبر 5 میں گنیش ٹاک، گریجا شنکر آجے گاؤںکر، مینا سریش ورپوڈکر اور رتیش کانتی لال جھمبڈ — چاروں بی جے پی امیدوار منتخب ہوئے۔
وارڈ نمبر 6 میں آکاش لہانے، نجمہ بیگم شیخ احمد رحیم، تبسم وسیم شیخ اور عبدالکلیم احمد عبدالرحیم — چاروں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی سے کامیاب رہے۔
وارڈ نمبر 7 میں فاطمہ بیگم عبدل مشتاق، گلمیر خان قلندر خان اور سنیل دیشمکھ (کانگریس) جبکہ رضیہ بیگم محمد یونس (آزاد) منتخب ہوئیں۔
وارڈ نمبر 8 میں صباء آفرین انصاری محمد عبدالساجد، صبیحہ بیگم حسن باجوہ، سید اقبال سید خواجہ اور سید سمیع سید صاحب جان لالہ — شیوسینا ( یو بی ٹی ) کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔
وارڈ نمبر 9 میں بھگوان راؤ واگھمارے اور اشونی امول جادھو (کانگریس)، شوبھنگی شبھم پاشتِے اور دلیپ ٹھاکر (شیوسینایو بی ٹی ) منتخب ہوئے۔
وارڈ نمبر 10 میں نرملا بالاصاحب واگھمارے (بی جے پی)، بیانابائی شنکر راؤ بلبلے، ارجن سامالے اور وجے جامکر (نیشنلسٹ کانگریس) کامیاب ہوئے۔
وارڈ نمبر 11 میں شمشاد بیگم سید الٰہی، ذاکرہ بیگم، رخسانہ بیگم سید عبدالحمید اور خان مصدق خان نور اللہ خان — چاروں کانگریس کے امیدوار منتخب ہوئے۔
وارڈ نمبر 12 میں راجیش شنکر راؤ رنکھمبے، تمبولی زاہدہ پروین اے حامد، پرگتی وکاس راجاپورے اور ارجن سنتوش گجر — چاروں شیوسینا ( یو بی ٹی ) سے کامیاب رہے۔
وارڈ نمبر 13 میں ملند بامنیکر، ناصرہ بی شیخ یعقوب اور جمیلہ بیگم سید مزمل (جنسوراجیہ شکتی) جبکہ ساگر رنجیت گنگلے (پیپلز پاور پارٹی) منتخب ہوئے۔
وارڈ نمبر 14 میں اَکھل ترنم پروین اور صفیہ بیگم جلال الدین (نیشنلسٹ کانگریس)، جبکہ ثمرین بیگم محسن خان اور ندیم انعامدار (کانگریس) کامیاب ہوئے۔
وارڈ نمبر 15 میں ابولی انیل کامبلے (شیوسینا یو بی ٹی )، تھورٹ سشیلا جیجاجی اور ادویت سانگل (بی جے پی) جبکہ سلوچنا نام دیوراؤ بھلیراؤ منتخب ہوئیں۔
وارڈ نمبر 16 میں اوشا نارائن اوچار، شام کھوئے اور شیخ رئیس شیخ حبیب (شیوسینا یو بی ٹی) جبکہ ثمرین بیگم سید فاروق (یشونت سینا) کامیاب قرار پائیں۔
مجموعی طور پر نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ پربھنی شہر میں شیوسینا ( یو بی ٹی ) کو سب سے زیادہ عوامی تائید حاصل ہوئی ہے، تاہم دیگر جماعتوں نے بھی نمایاں کامیابیاں درج کرا کے کارپوریشن میں مضبوط نمائندگی یقینی بنائی ہے۔ آنے والے دنوں میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کو لے کر سیاسی سرگرمیوں میں مزید تیزی آنے کا امکان ہے۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے