कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

سرسید احمد خان اردو پرائمری اسکول میں طلبہ کی محنت رنگ لائی، آنند نگری میں 1.40 لاکھ سے زائد کا کاروبار

جنتور :17؍جنوری(ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف پربھنی):سر سید احمد خان اردو پرائمری اسکول گلشن کالونی جنتور میں بتاریخ 17 جنوری 2026، بروز سنیچر، ماریہ بہودیش مہیلا منڈل کے زیر اہتمام کھری کمائی (آنند نگری) پروگرام صبح 10:30 بجے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس تعلیمی و تربیتی پروگرام میں طلبہ کے ساتھ والدین کی بھرپور اور نمایاں شرکت رہی۔آنند نگری کے اس منفرد اقدام کے تحت 136 دکانیں (اسٹال) قائم کی گئیں، جہاں طلبہ نے اپنی محنت، تخلیقی صلاحیت اور کاروباری فہم کا عملی مظاہرہ کیا۔ پروگرام کے دوران طلبہ نے 1,40,000 روپے سے زائد کا کاروبار کر کے اساتذہ اور والدین کو حیران کر دیا۔ اس کامیابی میں والدین کے تعاون اور حوصلہ افزائی نے اہم کردار ادا کیا۔تقریب کی صدارت جناب شیخ احمد شیخ افسر (سینئر صحافی، جنتور) نے کی، جبکہ پروگرام کا افتتاح جناب محسین خان پٹھان (نائب صدر بلدیہ، جنتور) کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر صحافی حضرات اور الیکٹرانک میڈیا کے نمائندے بطور مہمانِ خصوصی موجود تھے۔یہ باوقار تقریب مولانا حسین احمد مدنی فنکشن ہال میں منعقد ہوئی، جہاں تمام طلبہ و طالبات، والدین، اساتذہ اور دیگر عملے نے مل کر پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور محنت کی۔آخر میں مقررین نے ایسے تعمیری پروگراموں کو طلبہ میں خود اعتمادی، خود کفالت اور عملی زندگی کی تیاری کے لیے نہایت مؤثر قرار دیتے ہوئے اسکول انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے