कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار کی ایک روزہ تعلیمی سیر کامیابی سے مکمل

بورنار:15؍جنوری(راست)قراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے زیرِ اہتمام چلنے والے ادارے عبدالمجید سالار اقراء اردو ہائی اسکول بورنار کی جانب سے ایک روزہ تعلیمی سیر کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ یہ تعلیمی سیر صبح چھ بجے اسکول سے روانہ ہوئی جس میں جماعت پنجم تا دہم کے 82 طلبہ نے شرکت کی۔یہ تعلیمی سیر اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر عارف محمد خان کی نگرانی میں انجام پائی۔ طلبہ کو تعلیمی و معلوماتی مقامات جیسے چوپڑا کا شکر کارخانہ، شیرپور کی سوت گرنی، ایئرپورٹ اور گارڈن کا دورہ کرایا گیا، جہاں طلبہ نے نہ صرف تفریح حاصل کی بلکہ مختلف شعبوں سے متعلق اہم معلومات بھی حاصل کیں۔اس تعلیمی سیر کی منصوبہ بندی اور نگرانی ٹرپ انچارج مظہر خان نے کی، جن کے معاونین فیروز خان اور جواد انجم تھے۔ سیر میں پانچ اساتذہ بھی شامل رہے۔ اس موقع پر روشن شیخ سر ،امیر شیخ، عابد پنجاری، صادق باغبان غیر تدریسی عملے کے عاقب کھاٹک ( کلرک )،مشتاق بھائی، یوسف بھائی کا بھی قابلِ ستائش تعاون رہا۔تعلیمی سیر کے اختتام پر تمام طلبہ اور اساتذہ تقریباً رات گیارہ بجے بخیروعافیت واپس پہنچے۔ اس کامیاب تعلیمی سیر پر اسکول کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالکریم سالار صاحب اور دیگر ممبرانِ انتظامیہ نے اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور طلبہ کو مبارک باد پیش کی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے