कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی کے ڈرائنگ امتحان کے شاندار نتائج

پربھنی :14؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے زیرِ انتظام چلنے والے معتبر تعلیمی ادارہ مؤیدالمسلمین ہائی اسکول پربھنی میں سال 2025 -26 کے ڈرائنگ امتحان کے نتائج نہایت حوصلہ افزا اور اطمینان بخش رہے۔ اس امتحان میں ایلیمنٹری گریڈ کے تحت بڑی تعداد میں طلبہ نے شرکت کی، جن میں سے 83 طلبہ نے کامیابی حاصل کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ گریڈ میں بھی طلبہ نے عمدہ کارکردگی پیش کرتے ہوئے 140 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اس طرح مجموعی طور پر بڑی تعداد میں طلبہ نے ڈرائنگ کے امتحان میں کامیابی حاصل کر کے اسکول، اساتذہ اور والدین کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر صدر مدرس جناب سید اقبال صاحب نے کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ فنونِ لطیفہ طلبہ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ڈرائنگ جیسے مضامین طلبہ کی تخلیقی سوچ کو جِلا بخشتے ہیں۔ دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے سکریٹری جناب خمیسہ غلام محمد مِٹھو صاحب نے اسکول انتظامیہ اور اساتذہ کی محنت کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجمن ہمیشہ معیاری تعلیم اور ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں رہی ہے۔ اسکول کمیٹی کے چیئرمین جناب موسیٰ یوسف ناگانی صاحب نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ طلبہ مستقبل میں بھی مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیاں حاصل کریں گے۔ دی میمن مرچنٹس اسوسی ایشن پربھنی کے معزز رکن جناب خمیسہ محمد جنید صاحب نے بھی طلبہ کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا اور اساتذہ کی رہنمائی کو اس کامیابی کا اہم سبب قرار دیا۔ ڈرائنگ امتحان کی کامیاب تنظیم و نگرانی میں ڈرائنگ اِنچارج فاروقی عطیہ صاحبہ کی محنت اور دلچسپی قابلِ ستائش رہی، جن کی رہنمائی میں طلبہ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس طرح کی معلومات معلم مویدالمسلمین ہائی اسکول آصف خان نے دی۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے