कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اسٹیٹ بورڈ ڈرائنگ امتحان میں مؤید المسلمین پرائمری اسکول، پربھنی کی شاندار و تاریخی کامیابی

پربھنی :14؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )مہاراشٹر حکومت کے زیرِ اہتمام منعقدہ اسٹیٹ بورڈ ایلیمنٹری گریڈ ڈرائنگ امتحان 2025-26 میں ہر سال کی طرح امسال بھی مؤید المسلمین پرائمری اسکول، پربھنی کے طلبہ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کی۔اس امتحان میں اسکول کے کل 54 طلبہ شریک ہوئے، جن میں سے 52 طلبہ کامیاب قرار پائے۔ اس طرح اسکول نے 96.29 فیصد کا قابلِ فخر نتیجہ حاصل کیا۔ امتحانی نتائج کے مطابق 15 طلبہ نے گریڈ A، 15 نے گریڈ B جبکہ 22 طلبہ نے گریڈ C حاصل کر کے اسکول کا نام روشن کیا، جب کہ صرف 2 طلبہ ناکام رہے۔یہ نمایاں کامیابی طلبہ کی انتھک محنت، فنِ مصوری سے دلچسپی اور اساتذہ کی مخلصانہ و مؤثر رہنمائی کا واضح ثبوت ہے۔ بالخصوص ڈرائنگ انچارج اساتذہ محمد اظہر انصاری اور شبانہ رحمن کی شبانہ روز کوششیں لائقِ تحسین ہیں، جن کی سرپرستی میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بھرپور انداز میں نکھارا۔اس موقع پر دی میمن مرچنٹس ایسوسی ایشن پربھنی کے سیکرٹری جناب خمیسہ غلام محمد مٹھو صاحب,صدرِ مدرس محمد عبدالباسط صاحب اور تمام اساتذہ اکرام نے کامیاب طلبہ کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے