कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

اقرا شاہین اردو ہائی ا سکول مہرون جلگاؤں کی ڈرائنگ گریڈ امتحان میں نمایاں کامیابی

جلگاؤں:14؍جنوری(راست)9 جنوری 2026 کو حکومت مہاراشٹر کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ڈرائنگ گریڈ امتحان کا نتیجہ ظاہر کیا گیا ۔ اس امتحان میں امسال بھی اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں نے پھر سے ایک مرتبہ نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ایلیمنٹری امتحان میں کل 25 طلبہ و طالبات شامل ہوئے دو طالبات نے بی گریڈ حاصل کیا جن میں جماعت نہم سے مدیحہ فاطمہ تاج الدین انصاری اور زویا انصار احمد شیخ شامل ہیں۔ ایلیمنٹری امتحان کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔ انٹرمیڈیٹ امتحان کا نتیجہ بھی 100 فیصد رہا۔20 طلبہ و طالبات نے اس میں شرکت کی اور تین طالبات نے اے گریڈ حاصل کیا جن میں تزکیہ نظر ارتکاز احمد سیدجماعت ہشتم،زنیرہ عمران کھاٹک جماعت نہم اوراشنا ابراہیم شیخ جماعت نہم شامل ہیں۔ عائشہ صدیقہ شیخ روشن جماعت نہم ،زرین فاطمہ اظہر الدین شاہ جماعت نہم،اشنااشفاق خان جماعت نہم ،اشنا عاصم پنجاری جماعت نہم کے نام شامل ہیں۔ اس امتحان میں طلبہ و طالبات کی رہنمائی ڈرائنگ انچارج ارتکاز سید سر اور عتیق شفیع اللہ خان سر(جیومیٹری )نے فرمائی۔ ڈرائنگ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اور تمام سی گریڈ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو اقرا شاہین اردو ہائی اسکول کے پرنسپل شاہ ریاض احمد اور اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار اور دیگر ممبران نے مبارک باد پیش کی اور روشن مستقبل کے لیے دعاؤں سے نوازا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے