कया अप भी अपने न्यूज़ पेपर की वेब साईट बनाना चाहते है या फिर न्यूज़ पोर्टल बनाना चहाते है तो कॉल करें 9860450452 / 9028982166 /9595154683

مسلم سائنٹسٹ کوئز 2025 کی انعامی تقریب، سائنسی سوچ پر زور

پربھنی:13؍جنوری ( ضلع نامہ نگار اعتبار نیوز محمد سرور شریف )سنٹر فار ایجوکیشنل ایکسیلینس (CEE)، پربھنی کے زیرِ اہتمام مسلم سائنٹسٹ کوئز 2025 کی شاندار انعامی تقریب انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن میں منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور معزز مہمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر CEE کے معزز صدر جناب غلام محمدمٹھو نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کم عمری میں سائنسی رویّہ (Scientific Attitude) اور سائنسدانانہ سوچ اپنانے پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی کا راز سوال کرنے، تحقیق کرنے اور دلیل کی بنیاد پر سوچنے میں مضمر ہے۔تقریب میں مقابلے کے کامیاب طلبہ کو نقد انعامات سے نوازا گیا۔ پہلا انعام 10,000 روپے، دوسرا انعام 5,000 روپے اور تیسرا انعام 3,000 روپے دیا گیا، جبکہ پانچ انعامات ترغیبی کے طور پر ہر ایک کو 1,000 روپے دیے گئے۔ اس کے علاوہ آن لائن کوئز میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے (Taluka) ٹاپرز کے لیے 500 روپے اور اسکول ٹاپرز کے لیے 300 روپے کے انعامات بھی رکھے گئے۔ انعامات معزز صدر CEE جناب غلام محمدمٹھوکے دستِ مبارک سے تقسیم کیے گئے۔تقریب سے CEE کے نائب صدور جناب ضیاء سر اور جناب معروف سر نے بھی خطاب کیا اور طلبہ کو محنت، نظم و ضبط اور سائنسی شعور کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ CEE کے رکن جناب امیر خان (کریئر کاؤنسلر و ماہرِ نفسیات) نے طلبہ کی رہنمائی کرتے ہوئے درست کیریئر انتخاب اور ذہنی صلاحیتوں کی پہچان پر مفید نکات پیش کیے۔پروگرام کی نظامت نہایت خوش اسلوبی سے جناب ضیاء سر ,نائب صدر CEE,نے انجام دی، جبکہ انڈین اسکول آف لرننگ اینڈ انٹیگریشن کے اسٹاف نے تقریب کے انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔اس موقع پر جناب محمد عبدالباسط سر، ہیڈ ماسٹر معید المسلمین پرائمری اسکول کچی بازار پر وہی اور جناب شفیع سر، انڈین اسکول اف لرننگ اینڈ انٹیگریشن درگاہ روڈبھی موجود تھے۔ شرکاء نے اس تعلیمی و فکری کاوش کو سراہتے ہوئے اسے طلبہ میں سائنسی شعور بیدار کرنے کی مؤثر کوشش قرار دیا۔

Misbah Cloth Center Advertisment

Shaikh Akram

Shaikh Akram S/O Shaikh Saleem Chief Editor Aitebar News, Nanded (Maharashtra) Mob: 9028167307 Email: akram.ned@gmail.com

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے